اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’پارٹی مخالف سرگرمیاں‘:آزاد نے تارا چند سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-22
in اہم ترین
A A
کنن پوش پورہ کا نوجوان خفیہ کمین گاہ کے راستے فوج کو چکما دے کر فرار ہو گیا :پولیس

Tara Chand, along with two others, was expelled from DAP for "anti-party activities".

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

جموں//
غلام نبی آزاد کی قیادت میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی) نے جمعرات کو تین رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا۔
ڈی اے پی کے جنرل سکریٹری راجندر سنگھ چِب نے ایک بیان میں کہا کہ تینوں کو ’پارٹی مخالف سرگرمیوں‘ کے لیے نکال دیا گیا تھا۔
چِب نے بیان میں کہا’’چیئرمین ڈی اے پی شری غلام نبی آزاد نے شری تارا چند، ڈاکٹر منوہر لال اور شری بلوان سنگھ کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کے لیے فوری اثر سے پارٹی سے نکال دیا ہے۔‘‘
آزاد نے اس سال کے اگست میں کانگریس چھوڑنے کے بعد ڈی اے پی کا آغاز کیا۔
دوسری جانب سابق نائب وزیر اعلیٰ تارا چند نے جمعرات کو ایک مقامی خبر رساں ایجنسی‘کے این او کو بتایا کہ وہ کانگریس میں واپس جارہے ہیں کیونکہ ’غلام نبی آزاد کی زیر قیادت ڈیموکریٹک آزاد پارٹی صرف سیکولر ووٹ کو تقسیم کر رہی ہے‘۔
تارا چند، جو این سی کانگریس کے دور حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ تھے‘ نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ان کے دوبارہ کانگریس میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ ’’میں پیدائشی طور پر کانگریسی ہوں‘میں اپنے کارکنوں سے مشاورت کر رہا ہوں‘‘۔انہوں نے کہا کہ انہیں اس وقت گروپ سے نکال دیا گیا جب وہ پارٹی میں دوبارہ شامل ہونے کا سوچ رہے تھے۔
سابق نائب وزیر اعلیٰ نے کہا’’زیادہ تر لوگ پارٹی چھوڑ دیں گے۔ پارٹی کہاں ہے؟ یہ تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے اور صرف چند لوگ ہی اس میں فیصلہ کرتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد کی قیادت والی ڈی اے پی صرف سیکولر ووٹ کو تقسیم کر رہی ہے۔
یہ آزاد کی قیادت والی ڈی اے پی کو ایک سنگین دھچکا ہے جو کانگریس کے علاوہ دیگر جماعتوں کے لیڈروں کو جوڑنے میں ناکام رہی ہے۔
سابق ایم ایل اے سورنکوٹ چودھری محمد اکرم پہلے ہی آزاد کی قیادت والی ڈی اے پی سے خود کو الگ کر چکے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منفی ۵ء۵:سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات

Next Post

مردوں کی اپنی اہلیہ کیلئے گردے عطیہ کرنے کی شرح میں اضافہ:کول

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
مردوں کی اپنی اہلیہ کیلئے گردے عطیہ کرنے کی شرح میں اضافہ:کول

مردوں کی اپنی اہلیہ کیلئے گردے عطیہ کرنے کی شرح میں اضافہ:کول

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.