بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’پہلی بار جموں کشمیر میں سرگرم جنگجوؤں کی تعداد ۲۰۰ سے کم ہوگئی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-31
in اہم ترین
A A
آئی جی پی کشمیر نے کولگام میں سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر//
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون‘ وجے کمار نے بدھ کو کہا کہ وادی میں سرگرم جنگجوؤںکی تعداد’پہلی بار‘۲۰۰ سے کم ہو گئی ہے۔
کمار کاکہنا ہے’’یہ ایک کھلی بات ہے کہ جنگجوؤں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ پہلی بار عسکریت پسندوں کی تعداد۲۰۰ سے کم ہوئی ہے اور ہم اسے مزید نیچے لائیں گے۔ کچھ لوگوں نے اندازہ لگایا تھا کہ تعداد بڑھے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہے‘‘۔
آئی جی پی کشمیر نے آج رعناواری میں جاں بحق دو مقامی جنگجوؤں کی ایک جھڑپ میں ہوئی ہلاکت کے تناظر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہاکہ دوران شب مارے گئے دو جنگجوؤں کو شہر میں سافٹ ٹارگیٹس پر حملے کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔
کمار نے کہا’’رعناواری سرینگر میں مارے گئے دو جنگجو کئی ہلاکتوں میں ملوث تھے اور انہیں سرینگر میں سافٹ ٹارگئٹس پر حملے کرنے کا کام سونپا گیا تھا‘‘۔
کشمیر صوبے کے پولیس سربراہ کا کہنا تھا’’دونوںجاںبحق جنگجوؤں کا تعلق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تھا اور ان میں سے رئیس احمد بٹ نامی جنگجو سابق صحافی تھا‘‘۔
کمار نے کہا کہ رئیس احمد بٹ اننت ناگ اور بجبہاڑہ علاقوں میں ہونے والی کئی ہلاکتوں میں ملوث تھا۔انہوں نے کہا کہ رئیس احمد کے خلاف دو ایف آئی آر درج تھے اور اس کی تحویل سے ایک ڈیجیٹل ڈیوائس بھی برآمد کیا گیا ہے جس کی جانچ کی جا رہی ہے ۔
آئی جی پی کا کہنا تھا’’ پاکستان اور بعض مقامی صحافی میڈیا کا غلط استعمال کرکے بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں اور ملک دشمن سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے ہیں تاہم ان کی تعداد بہت کم ہے ‘‘۔
کمارنے کہا کہ میں میڈیا سے وابستہ بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایسا کرنے سے احتراز کریں۔
کشمیر کی مجموعی صورتحال اور جنگجوؤں کی موجودہ تعداد کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’’یہ بات صاف ہے کہ جنگجوؤں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے پہلی بار ایسا ہے کہ ان کی تعداد دو سو سے کم ہے جس کو مزید کم کیا جائے گا‘‘۔
کمار کا کہنا تھا’’لوگ ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں بلکہ اہل خانہ بھی اطلاع دیتے ہیں کہ ان کا بچہ لاپتہ ہوگیا ہے یا اس نے بندوق اٹھایا ہے بعض کو واپس بھی لایا جاتا ہے ‘‘۔انہوں نے والدین کے نام اس اپیل کو ایک بار پھر دہرایا کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر گذر رکھیں اور ان کو جنگجوؤں کی صفوں میں شامل ہونے سے باز رکھیں۔
شمالی قصبہ سوپور میں گذشتہ شام سیکورٹی فورسز پر داغے جانے والے پٹرول بم کے بارے میں آئی جی پی نے کہا کہ پٹرول بم پھینکنے والی اس برقعہ پوش خاتون کی شناخت کی گئی ہے اور اس کو بہت جلد گرفتار کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رعناواری شبانہ جھڑپ میں ۲ مقامی جنگجو جاں بحق

Next Post

سابق جنگجو کمانڈر بٹہ کراٹے کے خلاف عدالت میں عرضی دائر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
سابق جنگجو کمانڈر بٹہ کراٹے کے خلاف عدالت میں عرضی دائر

سابق جنگجو کمانڈر بٹہ کراٹے کے خلاف عدالت میں عرضی دائر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.