بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

رعناواری شبانہ جھڑپ میں ۲ مقامی جنگجو جاں بحق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-31
in اہم ترین
A A
کولگام میں سرپنچ ہلاک

Firing

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر//
جموںکشمیر کے دارلخلافہ ‘سرینگر کے سُر ٹینگ رعناواری علاقے میں شبانہ تصادم آرائی کے دوران پولیس نے۲مقامی جنگجووں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج کے مطابق ایک جاں بحق جنگجو کے قبضے سے میڈیا کا شناختی کارڈ برآمد ہوا ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ پائین شہر کے سُر ٹینگ رعناواری علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس و سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔
ترجمان نے کہا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ کچھ عرصہ تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
پولیس نے جاں بحق جنگجووں کی شناخت رائیس بٹ اور ہلال احمد راہ ساکنان بجبہاڑہ کے بطور کی ہے ۔
رائیس احمد بٹ نے اگست۲۰۲۱جبکہ اُس کے ساتھی ہلال احمد نے اسی سال اکتوبر کے مہینے میں ملی ٹینٹ تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹ تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل رائیس احمد ویلی نیوز سروس (وی این سی ) نامی ایک فیس بک پیج چلا رہا تھا۔
پولیس نے کہا کہ مارے گئے جنگجو سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اورا ُنہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پیش پیش تھے جبکہ اُن کے خلاف کئی مقدمات بھی درج ہیں۔
دریں اثنا آئی جی کشمیر‘وجے کمار نے تصادم کے بارے میں بتایا کہ رعناواری سرینگر میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات کوجنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران حفاظتی عملے اور جنگجووں کے مابین مختصر تصادم ہوا جس دوران دو مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے ۔
اُن کے مطابق ایک جاں بحق جنگجو کے قبضے سے میڈیا کا شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے جو میڈیا کے غلط استعمال کی نشاندہی کرتا ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پسیاں گر آنے کے بعدسرینگر جموں شاہراہ بند

Next Post

’پہلی بار جموں کشمیر میں سرگرم جنگجوؤں کی تعداد ۲۰۰ سے کم ہوگئی ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
آئی جی پی کشمیر نے کولگام میں سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا

’پہلی بار جموں کشمیر میں سرگرم جنگجوؤں کی تعداد ۲۰۰ سے کم ہوگئی ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.