بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-23
in اہم ترین
A A
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر/۲۲مارچ
جموں و کشمیر پولیس نے شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
بتادیں کہ شوپیاں کے بابا پورہ علاقے میں قائم سی آر پی ایف کے ایک کیمپ پر ۱۹مارچ کو ایک گرینیڈ حملہ ہوا جس میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔
ایک پولیس ترجمان نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے شوپیاں گرینیڈ حملے کے کیس کو حل کرکے اس میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے قابل اعتراض مواد کے علاوہ اسلحہ و گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا۔
موصوف ترجمان نے اپنے بیان میں کہا’’شوپیاں گرینیڈ حملے ،جس کے متعلق پولیس اسٹیشن زینہ پورہ میں ایف آئی آر درج ہوا تھا، کی تحقیقات کے دوران پولیس نے مصدقہ ذرائع پر کارروائی کرتے ہوئے فاضل بن رشید ولد عبدالرشید الائی ساکن ملہورہ مشکوک شخص کو پکڑ لیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران موصوف نے انکشاف کیا کہ وہ لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ ایک سر گرم جنگجو باسط احمد ساکن فرصل کولگام کے ساتھ کام کر رہا تھا۔
ان کا بیان میں کہنا تھا’’گرفتارہ شدہ فاضل نے انکشاف کیا کہ اس نے باسط کی ہدایت پر ہی۱۹مارچ کو سی آر پی ایف کی۱۷۸ویںبٹالین کے کیمپ پر گرینیڈ داغا جس میں امیت کمار نامی سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوا تھا‘‘۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ فاضل بن رشید نے یہ بھی انکشاف کہا کہ اس کو جنگجوؤں کی صفوں میں شامل ہونے کے لئے مذکورہ جنگجو نے یہ کام کرنے کو دیا۔
بیان کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران فاضل بن رشید نے قیصر ظہور خان ولد ظہور احمد خان ساکن صفا کدل نامی ایک اور فرد کا نام ظاہر کیا۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ قیصر ظہور کے انکشاف پر قابل اعتراض مواد کے علاوہ اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں تین چینی ساخت کے پستول، چھ میگزین، چار گرینیڈ اور تیس گولیاں شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹارگیٹ کلنگ چیلنج ہے‘ اس سے مضبوطی سے نمٹا جا رہا ہے :دلباغ

Next Post

’جموں کشمیر کو سرمایہ کاری کی بہترین جگہ بنایا جائیگا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
’جموں کشمیر کو سرمایہ کاری کی بہترین جگہ بنایا جائیگا‘

’جموں کشمیر کو سرمایہ کاری کی بہترین جگہ بنایا جائیگا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.