منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کشمیر میں جمہوری نظام جلد بحال کیا جائے :کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-23
in اہم ترین
A A
جموں کشمیر میں جمہوری نظام جلد بحال کیا جائے :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

نئی دہلی/۲۲مارچ
کانگریس نے آج کہا کہ جموں کشمیر میں جلد سے جلد جمہوری نظام کو بحال کیا جائے ۔ مرکزی حکومت بجٹ کے ذریعے وہاں کے لوگوں کی امنگوں کو پورا نہیں کر سکتی ۔
کانگریس کے وویک تنکھا نے منگل کو راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر کیلئے سال۲۳۔۲۰۲۲کیلئے گرانٹس اور بجٹ کے مطالبات پر بیک وقت بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ایوان میں کشمیر کے بجٹ پر بحث ہو رہی ہے لیکن اس میں کشمیری عوام کی نمائندگی نہیں ہے ۔
تنکھانے کہا کہ کیا یہ بجٹ عوام کی امنگوں پر پورا اترتا ہے اور اگر نہیں تو جلد از جلد وہاں جمہوری نظام کو بحال کیا جائے ۔ انہوں نے وزیر خزانہ کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے کہا کہ آپ بطور وزیر خزانہ کتنا ہی اچھا بجٹ بنائیں کیا یہ عوام کی امنگوں پر پورا اترے گا۔
کانگریسی لیڈر نے کہا کہ پانچ برسوں کے دوران یا تو صدر راج تھا یا گورنر راج، جس نے انتظامیہ کی سطح کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے ۔
تنکھا نے کہا کہ جب پارلیمانی وفد نے ڈل جھیل کا دورہ کیا تو وہاں کی صورتحال تشویشناک تھی۔ سرمایہ کاری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غیر ملکی کشمیر میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا بلکہ صرف وہ لوگ جو کشمیر چھوڑ چکے ہیں وہی لوگ سرمایہ کریں گے ۔ لیکن اس کے لیے ایک ماحول بنانا ہوگا۔ کشمیر میں سیب اور زعفران کا کاروبار بڑے پیمانے پر متاثر ہوا ہے ۔
تنکھا نے کہا کہ کشمیر میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے لیکن وہاں عوام کی حکومت نہیں ہے ۔ کشمیر میں حکومت نہیں ہے اس لیے وہاں کے لوگوں کے مسائل اور حالات پر اسمبلی میں بات نہیں ہو رہی ہے ۔
کانگریس کے راجیہ سبھا رکن نے کہا کہ ہزاروں کشمیری طلباء کووڈ کے دوران پورے ملک میں پھنسے ہوئے تھے لیکن حکومت انہیں واپس لانے کے انتظامات کرنے کے لیے وہاں نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ریاستی حکومتوں نے ان بچوں کو واپس بھیجنے میں مدد کی۔ کشمیر میں انتظامی نظام پوری طرح مفلوج ہے ۔
تنکھا نے کہا کہ کشمیر میں جو حالت ہے اگر اسے جلد ٹھیک نہ کیا گیا تو پتہ نہیں کیا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں کرتار پور صاحب کی طرح مذہبی سیاحت شروع کرنے کے لیے بھی کام کیا جانا چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ مقبوضہ کشمیر کے لانچ پیڈز پر عسکریت پسندوں کی کافی تعداد موجود‘

Next Post

زونی مر میں جنگجوؤں کے ساتھ مختصر تصادم میں پولیس اہلکار ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post
زونی مر میں جنگجوؤں کے ساتھ مختصر تصادم میں پولیس اہلکار ہلاک

زونی مر میں جنگجوؤں کے ساتھ مختصر تصادم میں پولیس اہلکار ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.