بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

زونی مر میں جنگجوؤں کے ساتھ مختصر تصادم میں پولیس اہلکار ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-23
in اہم ترین
A A
زونی مر میں جنگجوؤں کے ساتھ مختصر تصادم میں پولیس اہلکار ہلاک

SRINAGAR, MAR 22 (UNI):- Security forces cordoned off the area after militants attack on policeman in Boulachipora area of Srinagar on Tuesday. UNI PHOTO-67U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر/۲۲ مارچ
سرینگر ضلع کے زونی مرعلاقے کے قریب عسکریت پسندوں کے ساتھ ’مختصر فائرنگ کے تبادلے‘ میں منگل کو شدید زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار صورہ میڈیکل انسٹچوٹ میں زندگی کی جنگ ہار گیا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر کے حوالے سے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ کانسٹیبل عامر حسین کو گردن سمیت جسم کے اوپری حصوں میں گولی لگنے سے شدید زخم آئے ہیں۔’’اگرچہ ڈاکٹروں نے اپنی پوری کوشش کی اور اسے کئی منٹوں تک زندہ کیا، وہ چل بسا‘‘۔ اسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بھی پولیس اہلکار کی موت کی تصدیق کی۔
پولیس افسر نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جنگجو بھی زخمی ہوا اور’غالباً موقع سے فرار ہو گیا‘۔ فرار ہونے والے عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
اس دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمارکا کہنا ہے کہ زونی مر میں پولیس اہلکار کی ہلاکت میں ملوث جنگجووں کی شناخت مکمل ہو چکی ہے اور بہت جلد اُنہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
کمارنے کہاکہ حالیہ شہری ہلاکتوں میں مذکورہ ملی ٹینٹوں کے ملوث ہونے کوبھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے ۔
ان باتوں کا اظہار آئی جی پی نے ضلع پولیس لائنز سری نگر میں تعزیبی گلباری تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ ملی ٹینٹوں کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد منگل کے روز خصوصی پولیس ٹیم نے سرخ کار میں سوار لشکر طیبہ کے تین ملی ٹینٹوں کا پیچھا کیا ۔
آئی جی پی نے بتایا کہ زونی مر سرینگر کے نزدیک پولیس اور کار میں موجود ملی ٹینٹوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا جس دوران ایک پولیس اہلکار عامر گولیاں لگنے سے شدید طورپر زخمی ہوا اور بعد میں اُس کی ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔
کمار کے مطابق کار میں لشکر کمانڈر باسط سمیت تین جنگجو سوار تھے ۔اُن کے مطابق مہران کی ہلاکت کے بعد باسط کو لشکر کی کمانڈ سونپی گئی ہے ۔
آئی جی کا کہنا ہے کہ کار میں سوار تینوں جنگجووں کی شناخت مکمل ہو چکی ہے اور اُنہیں بہت جلد کیفر کردارتک پہنچایا جائے گا۔
حالیہ شہری ہلاکتوں میں مذکورہ جنگجووں کے ملوث ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی نے بتایا کہ شہری ہلاکتوں میں مذکورہ ملی ٹینٹوں کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں جمہوری نظام جلد بحال کیا جائے :کانگریس

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر کا صدر ہسپتال کا دورہ ،دوغیر مقامی زخمی مزدوروں کی عیادت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر کا صدر ہسپتال کا دورہ ،دوغیر مقامی زخمی مزدوروں کی عیادت

لیفٹیننٹ گورنر کا صدر ہسپتال کا دورہ ،دوغیر مقامی زخمی مزدوروں کی عیادت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.