منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کاروبار

بڑے اسکرین کی ۳۳ سال بعد واپسی:وادی میں اگلے ماہ پہلا ملٹی پلیکس کھلے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-17
in کاروبار, مقامی خبریں
A A
بڑے اسکرین کی ۳۳ سال بعد واپسی:وادی میں اگلے ماہ پہلا ملٹی پلیکس کھلے گا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

سرینگر//
وادی کشمیر میں زائد از تین دہائیوں کے طویل عرصے کے بعد لوگ بڑی اسکرین پر فلمیں دیکھ سکیں گے کیونکہ سرینگر میں اپنی نوعیت کا پہلا ملٹی پلیکس سنیما تیار ہو رہا ہے ۔
دھر خاندان اور آئی این او ایکس کی مشترکہ کاشوں سے تیار ہونے والا یہ ملٹی پلیکس سنیما ہال اگلے مہینے یعنی ماہ ستمبر میں لوگوں کے لئے کھولے جانے کا امکان ہے ۔
وادی میں نوے کی دہائی میں سنیما گھر بند ہونے کے بعد لوگوں کے لئے تفریحی وسائل محدود ہوئے تھے اور لوگ ڈش ٹی وی اور کیبل سے ہی فلمیں دیکھ رہے تھے ۔
سرینگر کے ہائی سیکورٹی زون علاقے سونہ وار میں تیار ہونے والے اس ملٹی پلیکس میں۵۲۰؍افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔اس ملٹی پلیکس میں فلمیں دیکھنے کے علاوہ کئی فوڈ کورٹس ہیں اور بچوں کیلئے بھی مختلف قسموں کا تفریحی سامان دستیاب ہے ۔
ملٹی پلیکس کے مالک وکاس دھر کا کہنا ہے کہ ملٹی پلیکس میں مختلف گنجائش والے تین آڈیٹوریم ہوں گے جن میں لوگوں کیلئے تمام تر سہولیات کا بندو بست ہوگا۔
دھر نے کہا کہ ملٹی پلیکس میں دو برس کے بچوں کیلئے بھی تفریحی سامان دستیاب ہے اور اسکے علاوہ ملٹی پلیکس میں کئی فوڈ کورٹس ہیں۔ان کا کہنا تھا’’امید ہے یہ ایک ایسی جگہ ہوگی جہاں لوگ صبح سے شام تک اپنا وقت گذار سکیں گے ‘‘۔
ملٹی پلیکس کے مالک نے کہا کہ ہم نے اس پروجیکٹ کو صدق دل سے شروع کیا ہے ۔انہوں نے کہا’’ہمارا خیال ہے کہ یہ ایک بہترین پروجیکٹ ہے تاہم یہ کتنا بہتر ہے وہ وقت ہی طے کرے گا‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ ملٹی پلیکس میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی تازہ ترین فلموں کو دکھایا جائے گا۔
دھر نے کہا کہ کشمیر اور بالی ووڈ فلموں کا کافی گہرا اور پرانا تعلق رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ تعلق اب کچھ مدت سے ٹوٹ گیا تھا جس کو دوبارہ بحال کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جو یہاں ایک بار اپنی فیملی کے ساتھ فلم دیکھنے کے لئے آئے گا وہ پھر یہاں بار بار آئے گا۔
ملٹی پلیکس کے منیجر ویشاک کا کہنا ہے کہ آئی این ایکس جو ملک کی سب سے بڑی تفریحی کمپنی ہے ، کے تمام سسٹمز کو یہاں استعمال کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملٹی پلیکس میں تمام تر جدید سہولیات دستیاب ہوں گی اور اس کے علاوہ ملٹی پلیکس کی چھت پیپر ماشی اور ختم بند سے آراستہ کی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں موجود فوڈ کورٹس میں مقامی کھانوں کو بھی فروغ دیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں نوے کی دہائی میں تمام سنیما گھر بند ہوئے تھے جس کے بعد کچھ سنیما گھروں میں سیکورٹی فورسز قیام پذیر ہیں جبکہ بعض مقفل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر دفاع نے جدید ترین دیسی دفاعی ساز و سامان اور ہتھیار فوج کو سونپے

Next Post

غیر مقامی نابالغ لڑکی کو جنسی زیادتی کا شکار بنانے والا مقامی نوجوان گرفتار :پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

بڈگام کے بالائی حصے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ‘دہشت گرد ہلاک

2026-09-06
جے جے ایم:۱۰۲ نئی اسکیمیں منظور۔۔اسکیمیںیوٹی کے۵۱ہزار دیہی گھرانوں کا احاطہ کریں گی
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں جے جے ایم کے صرف۴۶فیصد کام مکمل‘

2026-09-06
Next Post
غیر مقامی نابالغ لڑکی کو جنسی زیادتی کا شکار بنانے والا مقامی نوجوان گرفتار :پولیس

غیر مقامی نابالغ لڑکی کو جنسی زیادتی کا شکار بنانے والا مقامی نوجوان گرفتار :پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.