جمعہ, جون 20, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

حکومت کی تاناشاہی ہمیں جھکا نہیں سکے گی: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-26
in تازہ تریں
A A
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر کا آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

نئی دہلی/ 26 جولائی
کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت گزشتہ آٹھ برسوں سے اپوزیشن کو دھمکانے اور دبانے کی مسلسل کوششیں کر رہی ہے ، لیکن اس کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ اور کانگریس تنظیم اپنی قیادت کے ساتھ متحد ہو کر مودی حکومت کے ہر غلط اقدام کا جمہوری انداز میں جواب دے گی۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری اجے ماکن نے منگل کے روز پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ صورتحال ایسی ہے کہ کانگریس ہیڈکوارٹر کے باہر پولس کا سخت پہرہ ہے اور یہاں تک کہ پارٹی لیڈروں کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی کو دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) میں بلایا گیا ہے ، لیکن حکومت بہت خوفزدہ اور گھبرائی ہوئی ہے اسی لیے کانگریس کے ہیڈکوارٹر 24 اکبر روڈ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کو خوفزدہ کرنے اور پارٹی قیادت کو جھکانے کے لئے گزشتہ آٹھ برسوں سے مودی حکومت نے بہت زور لگایا لیکن کانگریس جھکنے والی نہیں ہے اور اس حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف کانگریس کارکنان، ایم ایل اے ، ممبران پارلیمنٹ اور قائدین محترمہ گاندھی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آج ملک بھر کے تمام ریاستی دارالحکومتوں میں بڑے پیمانے پر ستیہ گرہ کریں گے ۔ حکومت ملک کو فرقہ پرستی کی آگ میں جھونکنے کے لیے ای ڈی جیسے اداروں کا غلط استعمال کر رہی ہے اور بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے اپوزیشن کو جھوٹے الزامات میں پھنسا رہی ہے ۔
کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ محترمہ سونیا گاندھی اور مسٹر راہل گاندھی کو صرف اس لیے نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ حکومت اپنی ناکامی کو چھپانا چاہتی ہے کہ کوئی بھی ملک کے وسائل کی لوٹ مار، کسانوں کی حالت زار، بے روزگاری پر حکومت کے خلاف آواز نہ اٹھائے ۔ غریب عوام پر مہنگائی کے بوجھ کی بات کوئی نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کانگریس کو مہاتما گاندھی کی سمادھی پر ستیہ گرہ کرنے کی اجازت نہ دے کر جمہوریت کا قتل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی شاید مہاتما گاندھی اور سوامی وویکانند کے ان الفاظ کو بھول گئی ہے جس میں انہوں نے بارہا کہا ہے کہ سچائی کو پریشان کیا جا سکتا ہے لیکن شکست نہیں دی جاسکتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرمو نے ۱۵ویں صدر کے طور ایک پروقار تقریب میں حلف لیا

Next Post

پونچھ میں غرقاب ہونے والے دس سالہ بچے کی لاش بر آمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
تازہ تریں

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے

2025-06-20
فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر کا آپریشنل تیاریوں کا جائزہ
تازہ تریں

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر کا آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

2025-06-20
پی ڈی پی کے محبوس لیڈر وحید پراکی ضمانت کا ہائی کا فیصلہ محفوظ
تازہ تریں

ریزرویشن پالیسی:چھ ماہ گذر گئے ، طلبا مایوس ہیں:پرہ

2025-06-20
کشمیر میں شبانہ بارشیں، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج
تازہ تریں

جموں و کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کا امکان

2025-06-19
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
تازہ تریں

اننت ناگ:منشیات فروشوں کی۴۰لاکھ روپے مالیت کی جائیداد ضبط

2025-06-19
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
تازہ تریں

شری امرناتھ یاترا کے راستے یکم جولائی سے ’نو فلائنگ زون‘قرار

2025-06-18
کشمیر کی سیاحت کو حمایت کرنا ہماری ذمہ داری ہے : سکریٹری آئی اے ٹی او
تازہ تریں

کشمیر کی سیاحت کو حمایت کرنا ہماری ذمہ داری ہے : سکریٹری آئی اے ٹی او

2025-06-18
’دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا اولین ترجیح‘
اہم ترین

’دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا اولین ترجیح‘

2025-06-17
Next Post
کوکر ناگ میں نو زائیدہ بچے کی نیم بوسیدہ لاش برآمد

پونچھ میں غرقاب ہونے والے دس سالہ بچے کی لاش بر آمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.