اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عبداللہ اور مفتی خاندان نے ۷۰ سال تک جموں کشمیر کو لوٹا :بی جے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-26
in اہم ترین
A A
پردیس کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

سرینگر//
بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کے جنرل سکریٹری‘ ترون چْگ نے پیر کو کہا کہ کشمیر کی دو سیاسی جماعتوں نے سرینگر کو دہشت گردی کا دارلخلافہ بنا دیا تھا ۔
پیر کو تاریخی شہر کے مرکز لال چوک سے موٹر سائیکلوں کی ایک ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کے بعد چگ نے کہا’’ دو خاندانوں، عبداللہ اور مفتیوں ‘ جنہوں نے ۷۰سال تک حکومت کی‘نے سرینگر کو دہشت گردی کا دارالحکومت بنایا تھا، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے سیاحت اور ترقی کا دارالحکومت بنا دیا ہے‘‘۔
بی جے پی لیڈر نے کہا ’’محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا تھا کہ آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد کوئی بھی جموں و کشمیر میں ترنگا نہیں لہرائے گا‘ انہیں آج لال چوک کا دورہ کرنے دیں اور دیکھیں کہ کس طرح ہر کوئی ہاتھ میں ترنگا اٹھائے ہوئے ہے‘‘۔
چگ نے کہا’’ان دونوں خاندانوں نے دعویٰ کیا کہ آرٹیکل ۳۷۰ کو ختم نہیں کیا جا سکتا، لیکن وزیر اعظم نے اسے ممکن بنایا۔اب یہ دونوں خاندان ہاتھ ملا کر گپکار گینگ کے ساتھ آئے ہیں۔ عبداللہ اور بیٹے اور محبوبہ مفتی صرف زہریلے بیانات دے رہے ہیں‘‘۔
بی جے پی لیڈر کاکہنا تھا کہ عبداللہ اور بیٹے، مفتی اور بیٹے اور نہرو اور بیٹے کو اب عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ نوجوان جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے آگے آئے ہیں۔ بائیکرز ریلی میں جموں و کشمیر کے مختلف حصوں سے نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔
چگ نے کہا’’انہوںنے جموں و کشمیر کو لوٹ لیا ہے اور ترقی کو یقینی بنانے میں ناکام رہے کیونکہ ان کی ذاتی جائیدادوں میں اضافہ جاری ہے۔ترنگا ہر کشمیری کے دل و دماغ میں ہے، لیکن یہ سیاست دان اس حقیقت کو ماننے سے گریزاں ہیں۔آج کی ریلی کرگل جنگ کے دوران دی گئی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے منعقد کی جارہی ہے۔‘‘
بی جے پی لیڈر کا الزام تھا کہ ان دو خاندانوں نے جموں وکشمیر کو لوٹ لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ خاندان یہاں ترقی لانے میں ناکام ہوئے ہیں لیکن ان کی اپنی ذاتی جائیداد میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو شری نریندر مودی کی قیادت میں صرف بی جے پی آگے لے جائے گی۔
بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے اس موقعے پر اپنے خطاب میں کہا کہ ترنگا ہماری شناخت ہے اور یہ بلا تفریق مسلک و ذات وپات ہر کسی شہری کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متعدد لوگوں نے ملک کی آزادی کیلئے قربانیاں پیش کی ہیں اور اس ترنگے کیلئے بھی متعدد افسروں نے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں۔
حکام نے ریلی کے پیش نظر لالچوک کی طرف جانے والے راستوں کو بند کیا تھا۔
بی جے پی یووا مورچہ کے قومی صدر تیجسوی سوریا نے بھی ریلی سے خطاب کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سابق وزیر شام لال شرماسڑک حادثے میں بال بال بچ گئے

Next Post

۹پولیس اہلکاروں سمیت ۲۱؍افراد کو سیلاب سے بچا لیا گیا:حکام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
بڈگام میں بادل پھٹنے سے تین غیر کشمیری مزدور ہلاک

۹پولیس اہلکاروں سمیت ۲۱؍افراد کو سیلاب سے بچا لیا گیا:حکام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.