ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہائبرڈ دہشت گردی نیا چیلنج:دلباغ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-23
in اہم ترین
A A
ہائبرڈ دہشت گردی نیا چیلنج:دلباغ

ANANTNAG, JUL 22 (UNI):- Jammu and Kashmir DGP Dilbagh Singh and ADGP Vijay Kumar after the inauguration of South Kashmir largest woman's Police Station, in Anantnag on Friday. UNI PHOTO-36U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

اسلام آباد//
’ہائبرڈ دہشت گردی‘ کو نیا چیلنج قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ یہ پاکستان کا ایک اسٹریٹجک اقدام ہے ’جرم کو انجام دینے اور اس عمل میں مجرم کو بچانے کیلئے‘‘۔
دلباغ نے کہا کہ ہائبرڈ عسکریت پسندی پاکستان کا ایک نیا حربہ ہے جس کے ذریعہ وادی میں درپردہ طور خون خرابہ کرنے اور عسکریت پسندی کو فروغ دینے کی کوشیش کی جا رہی ہیں۔
ڈی جی پی نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز ضلع اسلام آباد میں ایک تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
دلباغ نے کہا کہ بے گناہ عام شہریوں پولیس اور سکیورٹی فورسز اہلکاروں کو نشانہ بنانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ ان کاکہنا تھا’’پاکستان وادی میں عسکریت پسندوں کو بچانے میں ناکام ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہائبرڈ عسکریت پسندی کا سہارا لیا جا رہا ہے‘‘۔
پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ پاکستانی ایجنسیوں نے کشمیر میں عسکریت پسندی کی ایک نئی حکمت عملی اختیار کی ہے جس میں وہ چاہتے ہیں کہ بے گناہ شہریوں کا قتل ہوجائے لیکن قاتل نظر نہ آئیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ قاتل قتل کرنے کے بعد بچ کے نکل جائے، اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
دلباغ نے کہا ’’پاکستانی ایجنسیوں اور ہینڈلرس نے عسکریت پسندی کی ایک نئی حکمت عملی ایجاد کی ہے۔ ابھی تک انہوں نے عام شہری کو قتل کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈا ہے کہ قتل بھی ہوجائے لیکن قاتل نظر نہ آئیں، لیکن گناہ گار کے بچ نکلنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے‘‘۔
پولیس سربراہ نے کہا کہ ابھی تک جتنے بھی گناہ گار اس بغیر چہرے کی عسکریت پسندی کا حصہ بنے ہیں، زیر زمین ماڈیولز کا حصہ بنے ہیں، وہ ایک ایک کرکے ایکسپوز ہوئے ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائیاں ہوئی ہیں۔
دلباغ کاکہنا تھا’’ پاکستان کشمیر میں نوجوانوں کو ملیٹنسی میں شامل ہونے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے رہا ہے جس کے ہینڈلیرز آر پار موجود ہیں۔ ایسے افراد پر پولیس کی نظر ہے اور انہیں کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اِنتظامی کونسل کی غیر منظم ڈیپازٹ سکیم رولز ۲۰۲۲ پر پابندی لگانے کو منظوری

Next Post

لالچوک کی یہ گستاخ سڑکیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

لالچوک کی یہ گستاخ سڑکیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.