سرینگر//
جموں وکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے کھنہ پیٹھ سٹاف کے نزدیک ایک نامعلوم ٹرک نے خاتون کو ٹکر ماری جس وجہ سے اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ گاندربل میں جمعے کے روز کھنہ پیٹھ سٹاف کے نزدیک ایک ٹرک نے معمر خاتون کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ خون میں لت پت ہو کر سڑک پر گر گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی خاتون کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے خاتون کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت عزی بیگم زوجہ محمد سلطان صوفی ساکن کھنہ پیٹھ کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔