نئی دہلی/۲۲جولائی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس سے متاثر امریکی صدر جو بائیڈن کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی ہے ۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے کہا”صدر جو بائیڈن کے کووڈسے جلد صحت یاب ہونے پر میری نیک خواہشات۔ میں ان کی اچھی صحت کے لیے دعا گو ہوں“۔
وائٹ ہا ¶س نے جمعرات کو بتایا کہ مسٹر بائیڈن کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔
واشنگٹن میں جاری ہونے والے ایک بیان میں وائٹ ہا ¶س کی پریس سکریٹری کرائن جین پیئر نے کہا کہ مسٹر بائیڈن کا جمعرات کی صبح کووڈ ٹیسٹ مثبت رہا ہے ۔ وہ ’بہت ہلکی علامات کا سامنا کر رہے ہیں اور انہوں نے پیکسلووڈ دوا لینی شروع کر دی ہے‘ ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی سی کی ہدایات کے مطابق، وہ وائٹ ہا ¶س میں آئسولیشن میں رہتے ہوئے اپنے تمام فرائض پوری طرح سے انجام دیتے رہیں گے ۔
بائیڈن کی ویکسینیشن مکمل ہے اور ٹیسٹ منفی آنے تک