جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دروپدی مرمو صدر منتخب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-22
in اہم ترین
A A
دروپدی مرمو صدر منتخب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

سرینگر// (ویب ڈیسک)
دروپدی مرمو نے صدارتی انتخاب جیت لیا ہے اور وہ ملک میں صدر بننے والی پہلی قبائلی خاتون ہیں۔
صدر کا انتخاب الیکٹورل کالج کے دس لاکھ۸۶ہزار۴۳۱ ووٹوں کے ذریعے کیا جاتا ہے جس میں دروپدی مرمو کو۵لاکھ۷۷ہزار۷۷۷ ووٹ ملے جبکہ اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا نے۲لاکھ۶۱ہزار۶۲ووٹ حاصل کئے۔
مرمو اپنے عہدے کا حلف ۲۵جولائی کو اٹھائیں گی۔ دروپدی مرمو موجودہ صدر رام ناتھ کووند کی جگہ لیں گے جن کے عہدے کی مدت ۲۴ جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔
یشونت سنہا نے مرمو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’انڈیا کو امید ہے کہ ۱۵ویں صدر کی حیثیت میں وہ آئین کی محافظ کے طور پر بغیر کسی خوف کے کام کریں گی۔‘
وزیر اعظم نریندر مودی نے مرمو کو ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کرمبارکباد دی۔ان کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا بھی تھے ۔
وزیر اعظم نے بعد میں ٹویٹ کیا کہ محترمہ دروپدی کی زندگی، ابتدائی دنوں میں ان کی جدوجہد، ان کی گہری خدمات اور ان کی شاندار کامیابی ہر ہندوستانی کو متاثر کرتی ہے ۔ وہ ہمارے شہریوں خصوصاً غریب، پسماندہ اورحاشیہ پر زندگی گزاررہے لوگوں اوردبے کچلے لوگوں کے لئے امید کی کرن ہیں۔
ایک الگ ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا’’ہندوستان نے آج نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ ایک ایسے وقت میں جب۳ء۱؍ارب ہندوستانی آزادی کا امرت مہوتسومنا رہے ہیں، ہندوستان کی قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والی ایک بیٹی، جو ملک کے مشرقی علاقے کے ایک دور افتادہ گاؤں میں پیدا ہوئی، ہماری صدر منتخب ہوئی ہے ۔ اس کامیابی کے لیے محترمہ دروپدی مرمو کو مبارکباد‘‘۔
مودی نے کہا’’محترمہ مرمو جی ایک بہترین ایم ایل اے اور وزیر رہیں۔ جھارکھنڈ کے گورنر کے طور پر ان کا دور قابل ذکر تھا۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ایک بہترین صدر کے طور پر ہندوستان کی قیادت کریں گی۔ وہ ہندوستان کی ترقی کے سفر کو مزید مضبوط کریں گی۔‘‘
۶۴سال کی مرمو ایک سابق استانی ہیں جو ریاست اوڈیشہ (اڑیسہ) سے تعلق رکھتی ہیں۔ انھوں نے بی جے پی کے ساتھ کئی دہائیاں گزاری ہیں اور وہ ریاستی گورنر کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ملک کی نو منتخب صدر دروپدی مرمو کو مبارکباد دی ہے ۔
برلا نے کہا کہ مرمو نے لوگوں کی امیدوں اور امنگوں کو آواز دی اور عام آدمی کے مسائل کو حل کرنے میں اہم رول ادا کیا۔
اسپیکر نے کہا کہ ان کی قابل رہنمائی میں ہم وطن ایک نئے ہندوستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں گے ۔
اس دوران وزیر اعظم نے صدارتی انتخابات میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے ) کی امیدوار دروپدی مرمو کی حمایت کرنے والے ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
مودی نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا’’پارٹی لائن سے اوپر اٹھ کر محترمہ دروپدی مرمو کی امیدواری کی حمایت کرنے والے تمام ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز کا میں شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ ان کی یہ ریکارڈ جیت ہماری جمہوریت کیلئے اچھی بات ہے ‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کورونا وائرس کے دراز ہو تے سایے‘۵۰۵ نئے کیس درج

Next Post

مودی نے بائیڈن کی جلد بازیاب ہونے کی دعا کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
مودی کا دورہ:نچلی سطح کی جمہوریت کی نمائش

مودی نے بائیڈن کی جلد بازیاب ہونے کی دعا کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.