ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

وزیرِ اعظم کا گھانا پارلیمنٹ سے خطاب/’بھارت کی تنوع سے بھرپور جمہوری طاقت ’اتحاد میں طاقت‘کے نظریے کی واضح مثال ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-04
in اہم ترین
A A
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل

Modi

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

اکرا/نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گھانا کی پارلیمنٹ کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کیا، یوں وہ گھانا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم بن گئے ۔
یہ اجلاس پارلیمنٹ کے اسپیکر البان کنگز فورڈ سمانا باگبن کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے ارکانِ پارلیمنٹ، سرکاری حکام اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ یہ خطاب ہندوستان اور گھانا کے درمیان تعلقات میں ایک تاریخی لمحہ تھا، جو باہمی احترام اور جمہوری اقدار کی عکاسی کرتا ہے جو ان دونوں ممالک کو جوڑتی ہیں۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے ہندوستان اور گھانا کے درمیان تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا، جو آزادی کی مشترکہ جدوجہد اور جمہوریت و جامع ترقی سے وابستہ عزم کے ذریعے پروان چڑھے ۔
مودی نے گھانا کے صدرمعزز جان ڈرامانی مہاما اور گھانوی عوام کا ان پر قومی اعزاز عطا کرنے پر شکریہ ادا کیا، اور اس اعزاز کو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کی علامت قرار دیا۔
وزیر اعظم نے عظیم گھانوی رہنما ڈاکٹر کوامے نکرومہ کی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد، امن اور انصاف کے نظریات ہی مضبوط اور دیرپا شراکت داری کی بنیاد ہوتے ہیں۔
مودی نے ڈاکٹر کوامے نکرومہ کے ایک مشہور قول کا حوالہ دیا، جنہوں نے کہا تھا’’وہ قوتیں جو ہمیں متحد کرتی ہیں، وہ اندرونی اور ان اثرات سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں جو ہمیں جدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر نکرومہ نے جمہوری اداروں کی تعمیر کے طویل المدتی اثرات پر زور دیا تھا۔ اس حوالے سے وزیر اعظم نے جمہوری اقدار کو پروان چڑھانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
وزیر اعظم نے گھانا کے متحرک پارلیمانی نظام کی تعریف کی اور دونوں ممالک کی مقننہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے’گھانا،ہندوستان پارلیمانی دوستی سوسائٹی‘کے قیام کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم نے۲۰۴۷تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے ہندوستانی عوام کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ ہندوستان، گھانا کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔
مودی نے کہا کہ ہندوستان، جو جمہوریت کی جنم بھومی ہے ، نے جمہوری اصولوں کو اپنی ثقافت کا حصہ بنا لیا ہے ۔ وزیر اعظم نے ہندوستان میں جمہوریت کی گہری اور متحرک جڑوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ بھارت کی تنوع سے بھرپور جمہوری طاقت ’اتحاد میں طاقت‘کے نظریے کی واضح مثال ہے ،وہی قدر جس کا اظہار گھانا کے جمہوری سفر میں بھی ہوتا ہے ۔
وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی، عالمی وباؤں اور سائبر خطرات جیسے موجودہ عالمی چیلنجز کی نشاندہی کرتے ہوئے عالمی حکمرانی میں گلوبل ساؤتھ کی اجتماعی آواز کی ضرورت پر زور دیا۔ اس تناظر میں انہوں نے ہندوستان کی جی۲۰صدارت کے دوران افریقی یونین کو مستقل رکن کے طور پر شامل کیے جانے کو ایک اہم قدم قرار دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

Next Post

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.