بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

تیسری زبان کا امتحان: سی بی ایس ای نے چھوٹ دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-30
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سی بی ایس ای :اب دسویں کے سال میں دو بار امتحانات ہوں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیاں

نئی دہلی؍۲۹ جون

متعلقہ

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

            سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے پیر کے روز سہ لسانی (تھری لینگویج) پالیسی کے نفاذ کے حوالے سے نئی رہنما ہدایات جاری کرتے ہوئے موجودہ دسویں جماعت کے طلبہ کو تین زبانیں پڑھنے کی شرط سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

            اسی کے ساتھ بورڈ نے موجودہ نویں جماعت کے طلبہ کو ایک مرتبہ کی خصوصی رعایت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہیں تین زبانیں ضرور پڑھنی ہوں گی، تاہم وہ دو غیر ملکی زبانوں اور ایک بھارتی زبان کا انتخاب کر سکیں گے۔

            یہ پیش رفت اس اعلان کے ایک ماہ سے زائد عرصے بعد سامنے آئی ہے، جس میں سی بی ایس ای نے کہا تھا کہ یکم جولائی سے نویں جماعت کے طلبہ کے لیے کم از کم دو بھارتی زبانوں سمیت تین زبانوں کا مطالعہ لازمی ہوگا۔

            سی بی ایس ای کے اس فیصلے کے خلاف متعدد طلبہ اور والدین نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

            سی بی ایس ای کی ڈائریکٹر (اکیڈمکس) پرگیا ایم سنگھ نے کہا، ’’موجودہ دسویں جماعت کے طلبہ پر سہ لسانی پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اسی طرح موجودہ ساتویں، آٹھویں اور نویں جماعت کے طلبہ جب دسویں جماعت میں پہنچیں گے تو انہیں تیسری زبان کا بورڈ امتحان نہیں دینا ہوگا۔‘‘

            سنگھ نے مزید کہا، ’’ایک مرتبہ کی خصوصی رعایت کے طور پر۲۰۰۶۔۲۷ کے تعلیمی سال میں نویں جماعت میں زیر تعلیم طلبہ دو غیر ملکی (غیر مقامی) زبانیں جاری رکھ سکتے ہیں، تاہم انہیں تیسری زبان کے طور پر ایک بھارتی زبان شامل کرنا ہوگی۔‘‘

            واضح رہے کہ اپریل میں سی بی ایس ای نے اعلان کیا تھا کہ ۲۰۰۶۔۲۷کے تعلیمی سیشن سے چھٹی جماعت سے مرحلہ وار سہ لسانی فارمولہ نافذ کیا جائے گا، جبکہ نویں جماعت کے لیے ریاضی اور سائنس کے مضامین میں دو سطحی نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔

            مجوزہ نظام کے تحت ریاضی اور سائنس میں دو درجے ہوں گے، جن میں ایک لازمی ’’اسٹینڈرڈ‘‘ سطح اور دوسرا اختیاری ’’ایڈوانسڈ‘‘ سطح شامل ہوگا۔

            تمام طلبہ۸۰ نمبروں کے مشترکہ امتحان میں شریک ہوں گے، تاہم جو طلبہ اعلیٰ مہارت حاصل کرنا چاہیں گے، وہ اضافی ایڈوانسڈ سطح کا پرچہ بھی دے سکیں گے، جس کا مقصد طلبہ کی گہری نظریاتی سمجھ اور اعلیٰ درجے کی فکری صلاحیتوں کا جائزہ لینا ہوگا۔

            سی بی ایس ای نے اس سے قبل بتایا تھا کہ نئے دو سطحی نظام (اسٹینڈرڈ اور ایڈوانسڈ) کے تحت دسویں جماعت کا پہلا بورڈ امتحان۲۰۲۸ میں منعقد ہوگا، جو۲۰۰۶۔۲۷میں نویں جماعت میں داخل ہونے والے طلبہ کے لیے ہوگا۔

            تاہم۱۵ مئی کو بورڈ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو طلبہ غیر ملکی زبان اختیار کرنا چاہیں، وہ اسے صرف اس صورت میں بطور تیسری زبان منتخب کر سکتے ہیں جب وہ دو بھارتی زبانیں پڑھ رہے ہوں، یا پھر غیر ملکی زبان کو اضافی چوتھی زبان کے طور پر اختیار کیا جا سکتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پی ڈی پی سے ایک بات !

Next Post

’انتخابی شفافیت میں ہندوستان دنیا کی بڑی جمہوریتوں کی قیادت کر رہا ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۲۰۲۶میں ہی ڈیلی ویجرز کی مستقلی کا عمل شروع ہوگا‘
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

2026-09-29
معراج ملک کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری پر اسمبلی میں ہنگامہ
اہم ترین

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

2026-09-29
ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں
اہم ترین

ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں

2026-09-29
جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ

2026-09-29
ڈوڈہ کے ملہوری علاقے میں سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق
اہم ترین

کرناہ میں سومو گہری کھائی میں جا گری، پانچ ہلاک، پانچ زخمی

2026-09-29
جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ اسمبلی تک پہنچاایجنسیز
اہم ترین

احتجاج کرنے والے چار ارکان کو ایوان سے باہر نکالا گیا

2026-09-29
’لداخ  یو وزیر اعظم مودی کی ترجیح‘
اہم ترین

دہشت گردی کے خلاف  کارروائی کیلئےخودکار ردعمل  کانظام ادارہ جاتی  شکل دینا ضروری: امت شاہ

2026-09-29
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
Next Post
’انتخابی شفافیت میں  ہندوستان دنیا کی بڑی  جمہوریتوں کی قیادت کر رہا ہے‘

’انتخابی شفافیت میں ہندوستان دنیا کی بڑی جمہوریتوں کی قیادت کر رہا ہے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.