بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یوم آزادی پر جموں و کشمیر  پولیس کے۵۱؍ اہلکاروں  کو دیے جائیں گے تمغے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-15
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر؍۱۴؍اگست

                یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر جموں کشمیر پولیس کے۵۱؍اہلکاروں کو بہادری اور بہترین خدمات کے تمغوں کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جس کے ساتھ جموں و کشمیر ملک کا سب سے زیادہ اعزاز حاصل کرنے والی یونین ٹیریٹری بن گئی ہے۔

                اعزاز حاصل کرنے والے۵۱؍افراد کے ساتھ جموں و کشمیر ملک بھر میں چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ اس سال ملک کی بہترین کارکردگی دکھانے والی پولیس فورسز میں بھی شامل ہو گیا ہے۔

متعلقہ

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

                وزارت داخلہ نے یوم آزادی کے موقع پر ان اعزازات کا اعلان کیا ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری ریاست وار تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں کو۳۸ میڈلز فار گیلنٹری‘ ایک پریزیڈنٹس میڈل فار ڈسٹنگویشڈ سروس اور۱۳میڈلز فار میریٹوریئس سروس  دیے گئے ہیں۔ اس طرح جموں و کشمیر کے تمغوں کی مجموعی تعداد۵۱ تک پہنچ گئی ہے۔

                اس کامیابی کے ساتھ جموں و کشمیر ملک بھر میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اس سے آگے چھتیس گڑھ، اتر پردیش اور مہاراشٹرا ہیں۔ تاہم، تمام مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جموں و کشمیر سب سے آگے ہے۔

                ریاست چھتیس گڑھ۱۵۲ ؍اعزاز یافتگان کے ساتھ پہلے نمبر پر، اتر پردیش کے۹۳ ؍اور مہاراشٹرا کے۶۰  پولیس اہلکاروں کو اعزازات کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں پولیس ڈیمپارٹمنٹ میں مجموعی طور پر۲۷۲؍ اہلکاروں کو میڈل فار گیلنٹری‘ ۸۳و پریزیڈنٹس میڈل فار ڈسٹنگوئشڈ سروس اور۶۰۶ کو میڈل فار میریٹوریئس سروس کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس طرح پولیس کے مجموعی اعزاز یافتگان کی تعداد۹۶۱ رہی۔

                یہ تمغے فرائض کی انجام دہی کے دوران غیر معمولی بہادری، نمایاں قیادت اور پولیسنگ و اندرونی سلامتی کے شعبے میں مسلسل بہترین خدمات کے اعتراف میں دیے جاتے ہیں۔

                جموں و کشمیر پولیس کے لیے اس سال کے اہم ترین اعزازات میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شوکت حسین شاہ کو دیا جانے والا پریزیڈنٹس میڈل فار ڈسٹنگوئشڈ سروس بھی شامل ہے۔ وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے سے یہ باوقار اعزاز حاصل کرنے والے واحد افسر ہیں۔ جموں و کشمیر کو سب سے زیادہ تمغے بہادری کے زمرے میں ملے، جہاں۳۸؍  افسران اور اہلکاروں کو بہادری اور بہترین عملی کارکردگی پر اعزاز سے نوازا گیا۔

                اعزاز یافتگان کو مبارکباد دیتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے کہا ہے کہ یہ اعزاز فورس کے عزم، پیشہ ورانہ صلاحیت اور فرض شناسی کی عکاسی کرتے ہیں۔

                 جموں و کشمیر پولیس نے ایک بیان میں کہا، ’’جموں و کشمیر پولیس اپنے تمام افسران اور جوانوں کو مبارکباد پیش کرتی ہے جنہیں پریزیڈنٹس پولیس میڈل فار ڈسٹنگوئشڈ سروس، پولیس میڈل فار میریٹوریئس سروس اور پولیس میڈل فار گیلنٹری سے نوازا گیا ہے۔ ان کی مثالی خدمات فرض شناسی کی ایک قابلِ تقلید مثال ہیں۔‘‘

۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بانڈی پورہ اور پانپورٹ میں آٹو اور ٹرک کی ٹکر سے ۲؍افراد ہلاک

Next Post

آزادی کا حقیقی مفہوم  ہر شہری کو مواقع  فراہم کرنا ہے: صدر مرمو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۲۰۲۶میں ہی ڈیلی ویجرز کی مستقلی کا عمل شروع ہوگا‘
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

2026-09-29
معراج ملک کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری پر اسمبلی میں ہنگامہ
اہم ترین

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

2026-09-29
ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں
اہم ترین

ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں

2026-09-29
جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ

2026-09-29
ڈوڈہ کے ملہوری علاقے میں سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق
اہم ترین

کرناہ میں سومو گہری کھائی میں جا گری، پانچ ہلاک، پانچ زخمی

2026-09-29
جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ اسمبلی تک پہنچاایجنسیز
اہم ترین

احتجاج کرنے والے چار ارکان کو ایوان سے باہر نکالا گیا

2026-09-29
’لداخ  یو وزیر اعظم مودی کی ترجیح‘
اہم ترین

دہشت گردی کے خلاف  کارروائی کیلئےخودکار ردعمل  کانظام ادارہ جاتی  شکل دینا ضروری: امت شاہ

2026-09-29
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
Next Post
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

آزادی کا حقیقی مفہوم  ہر شہری کو مواقع  فراہم کرنا ہے: صدر مرمو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.