جمعہ, نومبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نوے کی دہائی کے مقدمات کا سامنا کرنے والوں کیلئے عام معافی کا مطالبہ

پولیس ویریفکیشن کے نام پر باپ ‘دادا یا چچا کی سزا دینا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے :الطاف بخاری

admin by admin
2026-11-13
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پاکستان سے مذاکرات کا فیصلہ مرکز کے دائرہ اختیار میں ہے: بخاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیراعلیٰ کا امتحانی نظام میں اصلاحات پر زور

’جموں و کشمیر کی ثقافتی نشاۃ ثانیہ ورثے کے تحفظ اور قومی یکجہتی کے نئے جذبے کی عکاس ہے‘

سری نگر؍۱۲ نومبر

             جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ۱۹۹۰ کی دہائی کے ناسازگار حالات سے متعلق مقدمات کا سامنا کرنے والے یا جیلوں میں بند افراد کے لیے عام معافی کا اعلان کرے۔

            جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ریزرویشن پالیسی پر نظرثانی کرنے، جموں و کشمیر بینک کی ملازمتوں میں عمر کی حد بڑھانے اور بھاری بجلی بلوں کی ادائیگی کے لیے ایمنسٹی کا اعلان کرنے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا’’۹۰ کی دہائی میں جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی اکثریت ان حالات کے ساتھ چلی گئی جو ملک کی سالمیت کے خلاف تھے، لیکن تب سے حالات میں کافی بہتری آئی ہے۔ جن لوگوں نے ان حالات کی شروعات کی تھی، وہ بعد میں مین اسٹریم میں آنے لگے۔ یہاں تک کہ ایک بڑے قائد کی نواسی بھی اب مین اسٹریم کا راستہ اختیار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔‘‘

            ان کا کہنا تھا: ’’لہٰذا ان حالات کو دیکھتے ہوئے میری وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے گزارش ہے کہ جن لوگوں کو اس دور کے مقدمات کا سامنا ہے یا جو جیلوں میں بند ہیں، ان کے لیے عام معافی کا اعلان کیا جائے تاکہ ان کے بچوں کو نوکریوں یا پاسپورٹ کے حصول میں دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘‘ انہوں نے کہا: ’’اگر کسی کے باپ، چچا یا کسی دوسرے رشتہ دار کے خلاف مقدمہ درج ہے تو اس کے بیٹے، بھتیجے یا رشتہ دار کو پولیس ویریفکیشن نہیں ملتی، جو شاید انصاف نہیں ہے۔‘‘

            بخاری نے خبردار کیا کہ اس طرح ہماری ایک نسل ملازمتوں اور دیگر مواقع سے محروم رہ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے امن کا راستہ اختیار کیا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے جائز خدشات دور کیے جائیں۔

            ریزرویشن پالیسی کا جامع جائزہ لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’کشمیر کی تقریباً۷۰ فیصد آبادی تقریباً صرف۳۰ فیصد ملازمتوں کے لیے اوپن میرٹ کے زمرے میں مقابلہ کر رہی ہے، جس سے کشمیر کے نوجوانوں کے لیے نوکریوں کے مواقع بہت کم ہو رہے ہیں۔‘‘ ان کا کہنا تھا: ’’اب کسی محکمے میں کوئی کشمیری ملازم مشکل سے ہی نظر آتا ہے۔ یہ پالیسی نوجوانوں کے خلاف ہے، اس کا جامع جائزہ لیا جانا چاہیے۔‘‘

            انہوں نے جموں و کشمیر کی موجودہ حکومت سے کہا کہ وہ اس مسئلے پر صرف باتیں کرنے کے بجائے عملی اقدام کرے۔ ان کے مطابق: ’’مجھے لگتا ہے کہ جس طرح یہ سرکار دفعہ۳۷۰ کی واپسی کے مطالبے سے مکر گئی، یہی حال ریزرویشن پالیسی کا بھی ہو سکتا ہے۔‘‘

            الطاف بخاری نے حکومت سے جموں و کشمیر میں پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: ’’حکومت کو چاہیے کہ وہ یہاں پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جلد از جلد یقینی بنائے۔‘‘ انہوں نے کہا: ’’لوگوں کے روزمرہ کے مسائل یہی ادارے حل کرتے ہیں، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ سرکار یہ انتخابات کرانے کی اجازت نہیں دے گی، کیونکہ اس سے اس جماعت کے ارکان اسمبلی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘

            اپنی پارٹی کے صدر نے بجلی سستی کرنے اور اس کی بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے بھاری بجلی بلوں کی ادائیگی کے لیے ایمنسٹی دینے کی بھی اپیل کی۔ ساتھ ہی انہوں نے جموں و کشمیر بینک کی مختلف اسامیوں کے لیے امیدواروں کی عمر کی حد بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ الطاف بخاری نے مرکزی حکومت سے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے وعدے پر عمل کرنے کی اپیل بھی دہرائی۔

۔۔۔۔۔(ایجنسیاں )

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 بالائی علاقوں میں برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارشیں

Next Post

’جموں کشمیر میںدہشت گردی کبھی کامیاب نہیں ہوگی‘

admin

admin

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیراعلیٰ کا امتحانی نظام میں اصلاحات پر زور

2026-11-13
’جموںکشمیر کو منشیات سے پاک کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا‘
اہم ترین

’جموں و کشمیر کی ثقافتی نشاۃ ثانیہ ورثے کے تحفظ اور قومی یکجہتی کے نئے جذبے کی عکاس ہے‘

2026-11-13
ریاستی درجے کی متوقع حمایت نہ  ملنے پر فاروق انڈیا بلاک سے مایوس
اہم ترین

’جموں کشمیر میںدہشت گردی کبھی کامیاب نہیں ہوگی‘

2026-11-13
کشمیر میں بررفباری اور بارشوں کا امکان
اہم ترین

 بالائی علاقوں میں برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارشیں

2026-11-13
 آچن میںمربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کی منظوری
اہم ترین

عمر عبداللہ کی وزیر ریلوے سے  اننت ناگ میں وندے بھارت ٹرین کا قیام یقینی بنانے کی اپیل

2026-11-13
’عوامی مینڈیٹ سے غداری‘:بی جے پی کی این سی پر لینڈ گرانٹس بل کے حوالے سے تنقید
اہم ترین

پرانا دہشت گرد معاون  نیٹ ورک مکمل طور پر  ختم نہیں ہوا ہے:شرما

2026-11-13
سرینگر اور شوپیاں میں آتشزدگی کی وارداتوں میں پانچ رہائشی مکانات خاکستر
اہم ترین

اننت ناگ میں آتشزدگی کا واقعہ‘چھ ڈھانچوں کو نقصان

2026-11-13
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے  قریب مشتبہ ڈرون برآمد کیا

2026-11-13
Next Post
ریاستی درجے کی متوقع حمایت نہ  ملنے پر فاروق انڈیا بلاک سے مایوس

’جموں کشمیر میںدہشت گردی کبھی کامیاب نہیں ہوگی‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.