جموں؍۱۲ نومبر
جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب بی ایس ایف نے ایک مشتبہ ڈرون برآمد کیا ہے۔
حکام کے مطابق جمعرات کی صبح سرحدی علاقے میں مشتبہ ڈرون کی نقل و حرکت دیکھے جانے کے بعد تلاشی مہم شروع کی گئی۔
اس دوران ڈرون ایک زرعی کھیت سے برآمد ہوا۔ حکام نے بتایا کہ برآمد شدہ ڈرون ڈی جے آئی میٹرس۳۰۰ آر ٹی کے ماڈل کا ہے، جو بین الاقوامی سرحد سے تقریباً۸۰۰ میٹر دور بارڈر آؤٹ پوسٹ لال فمکیما کے قریب ملا۔
ڈرون کے ساتھ کوئی پے لوڈ یا دیگر مشتبہ سامان منسلک نہیں پایا گیا۔ حکام کے مطابق سرحد پار سے ڈرون کی نقل و حرکت نظر آنے کے بعد بی ایس ایف اہلکاروں نے انسدادِ ڈرون نظام فعال کیا اور علاقے میں تلاشی کارروائی شروع کی۔ برآمد شدہ ڈرون کو مزید تحقیقات کے لیے فارنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) بھیج دیا گیا ہے، جہاں اس کی تکنیکی جانچ کی جائے گی۔
تحقیقاتی ایجنسیاں ڈرون کی اصل، ملکیت اور اس کی ممکنہ پرواز کے راستے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ایجنسیاں )










