جمعہ, نومبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیراعلیٰ کا امتحانی نظام میں اصلاحات پر زور

عمر عبداللہ کی جموں کشمیر میں میرٹ پر مبنی اور ہر قسم کی بے ضابطگی سے پاک نظام قائم کرنے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-13
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموں و کشمیر کی ثقافتی نشاۃ ثانیہ ورثے کے تحفظ اور قومی یکجہتی کے نئے جذبے کی عکاس ہے‘

’جموں کشمیر میںدہشت گردی کبھی کامیاب نہیں ہوگی‘

امتحانات کو محفوظ‘ شفاف اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے پر زور، کمپیوٹر پر مبنی امتحانی نظام مرحلہ وار متعارف کرانے کی تجویز

جموں؍۱۲ نومبر

            جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں امتحانی نظام میں جامع اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امتحانات کو محفوظ، شفاف، ٹیکنالوجی پر مبنی اور ہر قسم کی بے ضابطگی سے پاک بنایا جانا چاہیے تاکہ طلبہ کے مستقبل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور انتخاب کے عمل میں میرٹ ہی واحد معیار رہے۔

            عمر عبداللہ نے یہاں سول سیکریٹریٹ میں امتحانی اصلاحات سے متعلق اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کے ارکان کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ٹاسک فورس کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے امتحانات کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے، بتدریج کمپیوٹر پر مبنی امتحانی نظام کی جانب منتقلی، بورڈ امتحانات کی ساکھ بہتر بنانے اور انتخابی عمل میں غیر تحریری مراحل سے متعلق خدشات دور کرنے پر زور دیا۔

            وزیرا علیٰ نے مشاہدہ کیا کہ امتحانی نظام میں ٹھوس اصلاحات کی ضرورت اس وقت خاص طور پر شدت سے محسوس ہوئی جب NEET-UG امتحان منسوخ کرنے اور بعد ازاں دوبارہ امتحان منعقد کرنے کے فیصلے کے باعث ملک بھر میں لاکھوں امیدواروں کو کافی پریشانی اور ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔

کمپیوٹر پر مبنی امتحانات کی جانب مرحلہ وار منتقلی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نظام کو وسیع پیمانے پر متعارف کرانے سے قبل طلبہ کو اس ٹیکنالوجی سے مناسب طور پر واقف کرانا ضروری ہے۔

            عمرعبداللہ نے اس بات کی بھی وکالت کی کہ مسابقتی اور داخلہ جاتی امتحانات کے نظام میں اسکول بورڈ کے امتحانات میں طلبہ کی کارکردگی کو شامل کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے تاکہ صرف ایک امتحان پر ضرورت سے زیادہ انحصار کم کیا جا سکے اور باقاعدہ اسکولی تعلیم کی اہمیت بحال ہو۔

            اس تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے عمر عبداللہ نے ایک مناسب یکساں معیار وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جو مختلف تعلیمی بورڈوں بشمول جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن ، سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن اور انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے طلبہ کو یکساں مواقع فراہم کرے، تاکہ کسی بھی امیدوار کو نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

            بھرتیوں اور داخلوں کے عمل میں انٹرویو اور زبانی امتحانات کے مراحل میں زیادہ شفافیت کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امیدوار اکثر ان مراحل میں موضوعی جانچ اور نمبروں میں ممکنہ ردوبدل سے متعلق خدشات ظاہر کرتے ہیں۔

            وزیرا علیٰ نے ٹاسک فورس کو مشورہ دیا کہ زبانی امتحانات کو زیادہ معروضی اور جوابدہ بنانے کے لیے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا جائے۔

            اس سے قبل اعلیٰ تعلیم کے محکمے کے کمشنر سیکریٹری رام نواس شرما نے جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے امتحانی اصلاحات کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی پیشکش دی۔

            عمرعبداللہ نے جموں و کشمیر میں سرکاری امتحانات کے انعقاد کے دوران اختیار کیے گئے اہم حفاظتی انتظامات کو اجاگر کیا، جن میں امتحانی مواد کی پولیس نگرانی میں منتقلی، سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں محفوظ کمروں میں امتحانی مواد رکھنے کا انتظام، چوبیس گھنٹے سکیورٹی، امیدواروں کی تلاشی کے لیے مقررہ طریقہ کار اور امتحانی مراکز کی مسلسل نگرانی شامل ہیں۔

            میٹنگ کے دوران جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن ‘ جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ ‘ یونیورسٹیوں اور دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں کی جانب سے نافذ کی گئی اصلاحات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ خاص طور پر ڈیجیٹل امتحانات، شفاف جانچ، نتائج کا بروقت اعلان اور ڈگریوں کے فوری اجرا سے متعلق اقدامات زیر غور آئے۔

۔۔۔۔(ویب ڈیسک)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جموں و کشمیر کی ثقافتی نشاۃ ثانیہ ورثے کے تحفظ اور قومی یکجہتی کے نئے جذبے کی عکاس ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جموںکشمیر کو منشیات سے پاک کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا‘
اہم ترین

’جموں و کشمیر کی ثقافتی نشاۃ ثانیہ ورثے کے تحفظ اور قومی یکجہتی کے نئے جذبے کی عکاس ہے‘

2026-11-13
ریاستی درجے کی متوقع حمایت نہ  ملنے پر فاروق انڈیا بلاک سے مایوس
اہم ترین

’جموں کشمیر میںدہشت گردی کبھی کامیاب نہیں ہوگی‘

2026-11-13
پاکستان سے مذاکرات کا فیصلہ مرکز کے دائرہ اختیار میں ہے: بخاری
اہم ترین

نوے کی دہائی کے مقدمات کا سامنا کرنے والوں کیلئے عام معافی کا مطالبہ

2026-11-13
کشمیر میں بررفباری اور بارشوں کا امکان
اہم ترین

 بالائی علاقوں میں برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارشیں

2026-11-13
 آچن میںمربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کی منظوری
اہم ترین

عمر عبداللہ کی وزیر ریلوے سے  اننت ناگ میں وندے بھارت ٹرین کا قیام یقینی بنانے کی اپیل

2026-11-13
’عوامی مینڈیٹ سے غداری‘:بی جے پی کی این سی پر لینڈ گرانٹس بل کے حوالے سے تنقید
اہم ترین

پرانا دہشت گرد معاون  نیٹ ورک مکمل طور پر  ختم نہیں ہوا ہے:شرما

2026-11-13
سرینگر اور شوپیاں میں آتشزدگی کی وارداتوں میں پانچ رہائشی مکانات خاکستر
اہم ترین

اننت ناگ میں آتشزدگی کا واقعہ‘چھ ڈھانچوں کو نقصان

2026-11-13
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے  قریب مشتبہ ڈرون برآمد کیا

2026-11-13

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.