اتوار, جون 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

این ایچ آر سی کاملک بھر میں کشمیری شال فروشوں اور طلبہ کے خلاف حملوں اور ہراسانی کا نوٹس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-14
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
این ایچ آر سی کاملک بھر میں کشمیری شال فروشوں اور طلبہ کے خلاف حملوں اور ہراسانی کا نوٹس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

’ متاثرہ افراد خوف اور غیر یقینی کی فضا میں زندگی گزارنے پر مجبور‘ کئی تاجروںکی اپنا کاروبار بند کرکے واپس کشمیر لوٹنے کو ترجیح‘

ویب ڈیسک

متعلقہ

’کشمیری پنڈت یو ٹی کے مستقبل میں فعال کردار ادا کریں‘

سری نگر ہوائی اڈے کے رن وے کی مرمت ناگزیر:اے اے آئی

سرینگر؍۱۳جون

                 نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) نے ہفتہ کے روز ملک کے مختلف حصوں میں کشمیری شال فروشوں اور طلبہ کے خلاف ہراسانی اور حملوں کے واقعات کا ازخود نوٹس لے لیا۔

                کمیشن نے جموں وکشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (جے کے ایس اے) کی جانب سے دائر کی گئی شکایت پر ایک مقدمہ درج کیا ہے، جس میں بھارت کی مختلف ریاستوں میں کشمیری شال فروشوں اور طلبہ کو مبینہ طور پر دھمکیوں، ہراسانی، امتیازی سلوک اور جسمانی حملوں کا سامنا کرنے کے واقعات کا ذکر کیا گیا ہے۔

                یہ شکایت رواں سال کے آغاز میں جے کے ایس اے کے قومی کنوینر ناصر کھوہامی نے ہماچل پردیش، ہریانہ، اتراکھنڈ، دہلی، مہاراشٹر اور اتر پردیش سے موصول ہونے والے متعدد واقعات کے بعد درج کرائی تھی۔

                شکایت میں بتایا گیا کہ کئی کشمیری شال فروشوں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، دھمکیاں دی گئیں، تذلیل کی گئی، کاروبار کرنے سے روکا گیا اور بعض صورتوں میں انہیں ان علاقوں سے نکلنے پر مجبور کیا گیا جہاں وہ کئی دہائیوں سے پُرامن طور پر رہائش اور کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح متعدد کشمیری طلبہ نے رہائش نہ ملنے، فرقہ وارانہ بنیاد پر نشانہ بنائے جانے، دھمکیوں اور جسمانی خطرات کی شکایات بھی درج کرائیں۔

                اس سے قبل این ایچ آر سی نے شکایت وصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاملہ باضابطہ طور پر ریکارڈ پر لے لیا گیا ہے۔ جے کے ایس اے کے مطابق مقدمے کا اندراج کمیشن کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات کے جائزے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

                یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ چند ماہ کے دوران مختلف ریاستوں میں کشمیری طلبہ اور شال فروشوں کو بار بار تشدد، ہراسانی، دھمکیوں اور امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔ جے کے ایس اے کے مطابق مختلف ریاستی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے متعدد بار رجوع کرنے کے باوجود متاثرہ افراد خوف اور غیر یقینی کی فضا میں زندگی گزارنے پر مجبور رہے، جبکہ کئی تاجروں نے اپنا کاروبار بند کرکے واپس کشمیر لوٹنے کو ترجیح دی۔

                ایسوسی ایشن نے بتایا کہ کمیشن متعلقہ ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کرے گا اور متعلقہ انتظامیہ اور پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹس طلب کرے گا۔

                 ان رپورٹس میں درج ایف آئی آرز کی صورتحال، کی گئی گرفتاریاں، ملزمان کے خلاف کارروائیاں، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اختیار کیے گئے اقدامات اور متعلقہ ریاستوں میں مقیم کشمیری طلبہ اور تاجروں کے تحفظ کے لیے کیے گئے انتظامات کی تفصیلات شامل ہونے کا امکان ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امرناتھ یاترا سے قبل ایس او جی اور این ایس جی کی مشترکہ تربیتی مشق

Next Post

سری نگر ہوائی اڈے کے رن وے کی مرمت ناگزیر:اے اے آئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کشمیری پنڈت یو ٹی کے مستقبل میں فعال کردار ادا کریں‘
اہم ترین

’کشمیری پنڈت یو ٹی کے مستقبل میں فعال کردار ادا کریں‘

2026-06-14
این ایچ آر سی کاملک بھر میں کشمیری شال فروشوں اور طلبہ کے خلاف حملوں اور ہراسانی کا نوٹس
اہم ترین

سری نگر ہوائی اڈے کے رن وے کی مرمت ناگزیر:اے اے آئی

2026-06-14
امرناتھ یاترا سے قبل ایس او جی اور این ایس جی کی مشترکہ تربیتی مشق
اہم ترین

امرناتھ یاترا سے قبل ایس او جی اور این ایس جی کی مشترکہ تربیتی مشق

2026-06-14
پاکستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف جموں میں احتجاج
اہم ترین

پاکستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف جموں میں احتجاج

2026-06-14
لیفٹیننٹ جنرل دھیراج سیٹھ   ہوں گے فوج کے اگلے سربراہ  ۳۰ جون کو سنبھالیں گے عہدہ
اہم ترین

لیفٹیننٹ جنرل دھیراج سیٹھ  ہوں گے فوج کے اگلے سربراہ ۳۰ جون کو سنبھالیں گے عہدہ

2026-06-14
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

اننت ناگ میں لاپتہ تین کمسن  لڑکیاں چند گھنٹوں میں بازیاب

2026-06-14
کپواڑہ میں ایل او سی کے قریب   پاکستانی شہری گرفتار، تحقیقات جاری
اہم ترین

کپواڑہ میں ایل او سی کے قریب  پاکستانی شہری گرفتار، تحقیقات جاری

2026-06-14
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

وادی میں۵ منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ نشہ آور مواد برآمد

2026-06-14
Next Post
این ایچ آر سی کاملک بھر میں کشمیری شال فروشوں اور طلبہ کے خلاف حملوں اور ہراسانی کا نوٹس

سری نگر ہوائی اڈے کے رن وے کی مرمت ناگزیر:اے اے آئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.