اتوار, جون 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-07
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

ایجنسیز

سرینگر؍۶ جون

            جموں و کشمیر حکومت نے ٹیچرز ایلیجیبلیٹی ٹیسٹ(ٹی ای ٹی) کے انعقاد سے متعلق سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست (ریویو پٹیشن) دائر کر دی ہے۔ یہ بات وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے ہفتے کے روز بتائی۔

متعلقہ

’منشیات سمگلروں کیلئے جموںکشمیر محفوظ پناہ گاہ نہیں ‘

چیف سیکریٹری کا جموں کشمیر میں صحت شعبہ اصلاحات کی پیش رفت کا جائزہ

            سکینہ ایتو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’جیسا کہ وعدہ کیا گیا تھا، معزز سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ حکومت مسلسل اس معاملے کی پیروی کرتی رہی ہے اور اساتذہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔‘‘

            واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے گزشتہ سال جاری کردہ حکم کے مطابق پرائمری اور اپر پرائمری سطح کے تمام حاضر سروس اساتذہ کے لیے ٹی ای ٹی امتحان لازمی قرار دیا گیا تھا اور انہیں اپنی ملازمت برقرار رکھنے کے لیے دو برس کے اندر یہ امتحان کامیابی سے پاس کرنا ضروری ہے۔

            اس سے قبل۳۰مئی کو بھی وزیر تعلیم نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر حکومت ٹی ای ٹی معاملے میں ہمیشہ ذمہ داری اور سنجیدگی کے ساتھ کام کرتی رہی ہے اور اساتذہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے ہوئے ہے۔

            ایتو نے کہا تھا، ’’ہم نے اس معاملے کو مسلسل اٹھایا ہے اور صرف بات چیت تک محدود نہیں رہے بلکہ عملی اقدامات بھی کیے ہیں۔ ماضی میں بھی ہم نے اساتذہ کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے مؤثر کارروائیاں انجام دی ہیں۔‘‘

            وزیر تعلیم نے مزید بتایا تھا کہ حکومت پہلے ہی نظرثانی درخواست دائر کرنے کی منظوری دے چکی ہے، جبکہ محکمہ قانون، انصاف اور پارلیمانی امور نے اپنے اسٹینڈنگ کونسل کو ضروری قانونی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی تھی۔

            دریں اثنا، رواں سال فروری میں محکمہ اسکولی تعلیم جموں و کشمیر نے ایک حکم نامے کو مؤخر کر دیا تھا جس کے تحت جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن اور اسٹیٹ اسکول اسٹینڈرڈز اتھارٹی کو ٹی ای ٹی امتحان کے انعقاد کے لیے نوڈل ایجنسی مقرر کیا گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں خاتون پی ایس اے  کے تحت حراست میں لیا گیا

Next Post

محبوبہ کا ایمز اونتی پورہ کا جائزہ اجلاس آئینی بے ضابطگی:لون

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’منشیات سمگلروں کیلئے جموںکشمیر محفوظ پناہ گاہ نہیں ‘
اہم ترین

’منشیات سمگلروں کیلئے جموںکشمیر محفوظ پناہ گاہ نہیں ‘

2026-06-07
چیف سیکریٹری کا جموں کشمیر میں صحت شعبہ اصلاحات کی پیش رفت کا جائزہ
اہم ترین

چیف سیکریٹری کا جموں کشمیر میں صحت شعبہ اصلاحات کی پیش رفت کا جائزہ

2026-06-07
’ سلامتی کونسل کی رکنیت بڑی ذمہ داری‘جانبدارانہ اور جھوٹے بیانیے پھیلانے کا فورم نہیں‘
اہم ترین

’ سلامتی کونسل کی رکنیت بڑی ذمہ داری‘جانبدارانہ اور جھوٹے بیانیے پھیلانے کا فورم نہیں‘

2026-06-07
منشیات فروشوں کی ساڑھے تین کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط
اہم ترین

منشیات فروشوں کی ساڑھے تین کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط

2026-06-07
محبوبہ کا ایمز اونتی پورہ کا جائزہ اجلاس آئینی بے ضابطگی:لون
اہم ترین

محبوبہ کا ایمز اونتی پورہ کا جائزہ اجلاس آئینی بے ضابطگی:لون

2026-06-07
بانڈی پورہ میںسینئر علیحدگی پسند لیڈر سمیت ۱۱پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد
اہم ترین

بارہمولہ میں خاتون پی ایس اے  کے تحت حراست میں لیا گیا

2026-06-07
راجوری میں انسدادِ دہشت گردی  آپریشن چودھویں روز بھی جاری رہا
اہم ترین

راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن چودھویں روز بھی جاری رہا

2026-06-07
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
اہم ترین

محبوبہ مفتی کی وفاقی وزیر صحت  سے بات ‘ ایمز اونتی پورہ  کی جلد تکمیل پر دیا زور

2026-06-07
Next Post
محبوبہ کا ایمز اونتی پورہ کا جائزہ اجلاس آئینی بے ضابطگی:لون

محبوبہ کا ایمز اونتی پورہ کا جائزہ اجلاس آئینی بے ضابطگی:لون

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.