اتوار, اگست 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر سے لداخ تک سایئکلنگ کرنے والے چار کشمیری نوجوان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-20
in تازہ تریں
A A
کشمیر سے لداخ تک سایئکلنگ کرنے والے چار کشمیری نوجوان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

صرف سوال نہ پوچھیں، جواب تلاش کریں‘

جمہوری قیادت کا مطلب عوام کو سمجھنا، نئی راہیں پیدا کرنا ہے:سنہا

سرینگر/۲۰جولائی
وادی کشمیر کے نوجوان کھیل کے مختلف شعبوں بشمول مارشل آرٹس میں ہی حصہ لے کر اپنا اور اپنے وطن کا نام روشن نہیں کر رہے ہیں بلکہ سایئکلنگ میں بھی دلچسپی لے کر دو دراز علاقوں کا سفر کرکے اپنے شوق کو پورا کرتے ہیں۔
ان کا ماننا ہے کہ سایئکلنگ اور اس جیسے دوسرے کھیلوں میں حصہ لینا ذہنی طور صحت مند رہنے کا موثر ترین ذریعہ ہے ۔
شمالی کشمیر کے کنزر علاقے سے تعلق رکھنے والے چار نوجوانوں نے کشمیر سے لداخ تک سایئکلنگ کی اور۴۶۰کلو میٹروں کی مسافت پانچ دنوں میں طے کی۔ان نوجوانوں میں سے زاہد ہلال نامی ایک نوجوان نے یو این آئی کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ ہم نے۱۳جولائی کو اپنے ہی علاقے کنزر سے لداخ تک سایئکلنگ شروع کی۔
ہلال نے کہا”ہم اپنے ہی علاقے کے چار نوجوان ہیں میرے دیگر تین ساتھی سید جنید، دانش حمید شیخ اور عاشق احمد شیخ ہیں“۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کنزر سے لداخ تک۴۶۰کلو میٹروں کی مسافت پانچ دنوں میں طے کی۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن ہم نے۱۲۰کلو میٹر طے کئے اور ہم نے پہلی رات زوجیلا پر گذاری۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹینٹ کے علاوہ کھانے پینے کا ساز و سامان بھی اپنے ساتھ اٹھا رکھا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس قسم کی کھیلوں میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں اور ٹریکنگ وغیرہ بھی کرتے رہتے ہیں۔
زاہد ہلال نے کہا کہ اس قسم کے کھیلوں کے ساتھ مصروف رہنا ذہنی طور صحت مند رہنے کا موثر ترین ذریعہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے نوجوان نشے کی لت میں پڑنے جیسی سماجی برائیوں سے بھی دور رہ سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
موصوف نے کہا کہ موجودہ دور میں، جب بے روزگاری وغیرہ جیسے مسئلوں کے باعث نوجوان ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں، نوجوانوں کو چاہئے کہ اس قسم کے کھیلوں میں حصہ لیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل گاندھی پارلیمنٹ کی کارروائی میں مسلسل خلل ڈالنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں‘ایرانی کا الزام

Next Post

ضلع انتظامیہ سرینگر کا آٹھ روزہ ‘ہر گھر ترنگا’ چمپیئن شپ کا آغاز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

صرف سوال نہ پوچھیں، جواب تلاش کریں‘

2026-08-09
’قوی ارادے سے ایک نیا جموںکشمیر بنایا ہے ‘
اہم ترین

جمہوری قیادت کا مطلب عوام کو سمجھنا، نئی راہیں پیدا کرنا ہے:سنہا

2026-08-09
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

ریاست کی بحالی میں تاخیر سے میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچا: عمر عبداللہ

2026-08-09
بارہمولہ میں بی ایس ایف اہلکار  گولی لگنے سے مردہ پائے گئے
اہم ترین

راجوری کی نو عمر بیمار لڑکی ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی

2026-08-09
۲۰۲۶کے پہلے سات ماہ میں لداخ میں تین لاکھ۳۰ہزار سیاحوں کی آمد
اہم ترین

۲۰۲۶کے پہلے سات ماہ میں لداخ میں تین لاکھ۳۰ہزار سیاحوں کی آمد

2026-08-09
پُرامن احتجاج میں لوگوں کو نقصان پہنچا  ہے تو جواب دہی ضروری ہے:اقوام متحدہ
اہم ترین

پُرامن احتجاج میں لوگوں کو نقصان پہنچا ہے تو جواب دہی ضروری ہے:اقوام متحدہ

2026-08-09
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
اہم ترین

صدر مرمو نے کشمیر کے دو ماہر  بُنکروں کو قومی ہینڈلوم ایوارڈ سے نوازا

2026-08-09
امرناتھ یاتراـاور محرم ‘آئی جی پی کشمیر کا سکیورٹی جائزہ اجلاس
اہم ترین

خراب موسم اور یاترا ٹریک کی  بحالی کے باعث امرناتھ  یاترا ۹؍ اگست سے معطل

2026-08-09
Next Post
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘

ضلع انتظامیہ سرینگر کا آٹھ روزہ ‘ہر گھر ترنگا’ چمپیئن شپ کا آغاز

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.