ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سعودی عرب میںحج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-02
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, عالمی خبریں
A A
سعودی عرب میںحج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

مملکت میں مقیم انڈونیشیائی شہریت کے حامل۳ ؍افراد کو گرفتار‘گذشتہ سال۲لاکھ۵ہزار سے زائد افراد نے بغیر پرمٹ حج کی کوشش کی تھی‘

(ویب ڈیسک)

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر؍یکم مئی

سعودی عرب میں سکیورٹی اداروں نے حج کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گرفتاریوں کی مہم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اس کے تحت حال ہی میں مملکت میں مقیم انڈونیشیائی شہریت کے حامل۳ ؍افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان افراد نے سوشل میڈیا کے ذریعے حج کی فرضی اور گمراہ کن خدمات کے اشتہارات پھیلا کر دھوکا دہی اور جعل سازی کا ارتکاب کیا تھا۔ ان کے قبضے سے نقدی، کمپیوٹر اور حج کے جعلی کارڈز برآمد ہوئے۔ مذکورہ افراد کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور معاملہ پبلک پراسیکیوشن کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

حج پرمٹ ہجوم کے انتظام اور حجاج کی ایسی متوازن نقل و حرکت میں معاون ثابت ہوتا ہے جس سے متعین مقامات اور اوقات میں فیلڈ سروسز کی تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا پر غیر لائسنس یافتہ ٹور آپریٹرز اور گمراہ کن اشتہارات کے پیچھے چلنے سے خبردار بھی کیا گیا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے واضح کیا ہے کہ وہ شعور بیدار کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر حج امور کے دفاتر کے ساتھ مستقل رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔

گذشتہ سال سعودی سکیورٹی اداروں نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے بغیر پرمٹ حج کی کوشش کرنے والے۲لاکھ۵ہزار سے زائد افراد کو مکہ سے باہر نکالا اور حج سیزن کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے نئی قانون سازی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

سکیورٹی اداروں نے تمام افراد سے حج کے قوانین اور ہدایات کی پابندی کرنے کی اپیل کی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی صوبے میں(۹۱۱)پر، جبکہ مملکت کے باقی صوبوں میں(۹۹۹)پر دینے کی ہدایت کی ہے۔

اس دوران مکہ سِٹی اور مشاعرِ مقدسہ کے لیے رائل کمیشن نے ’مکہ کے بارے میں جانیے‘ کے عنوان سے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فام کا افتتاح کیا ہے جس کا مقصد شہر میں آنے والوں کے لیے اطلاعات اور خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔

عازمین اور مکہ کے مقدس شہر میں باہر سے آنے والے دیگر افراد کے لیے اس پلیٹ فارم کے ذریعے سفر کی منصوبہ بندی اور مکہ کے اہم مقامات تک جانے میں معاونت، ایک ہی جگہ سے فراہم کی جائے گی۔

اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر تاریخی نشاناتِ امتیاز، ثقافتی سائٹس اور میوزیم سے متعلق معلومات خاص طور پر توجہ کے قابل ہیں۔ پلیٹ فارم پر انٹر ایکٹیو آلات کی خدمات بھی موجود ہیں جن میں سمارٹ نقشے اور راستوں کا تعین کرنے کی تدابیر شامل ہیں۔

رائل کمیشن نے کہا ہے کہ پلیٹ فارم ایک ہی چینل کے ذریعے قابلِ اعتماد اور باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کی جانے والی معلومات ایک ہی جگہ پر مہیا کرے گا۔ پلیٹ فارم کی اس خصوصیت سے زائرین اور مسافروں کو کہیں آنے جانے یا مختلف خدمات کے حصول کے لیے مختلف جگہوں پر رابطے کرنے کی ضرورت کم سے کم ہو جائے گی۔

سی ای او صالح الرشید کا کہنا ہے کہ یہ انیشیٹیو منزلِ مقصود پر پہنچنے کے انتظامات کو بہتر بنانے کے علاوہ درست معلومات پر مبنی ایک مربوط نظام کے ذریعے ایسا تجربہ فراہم کرے گا جو صارف دوست ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ اس سے، مکہ سے متعلق مواد کو یکجا کرنے اور اِسے ڈیجیٹل طریقے سے منظم فارمیٹ میں پیش کرنے میں مدد ملے گی۔ اسلامی تاریخ سے متعلق سائٹس کو پلیٹ فارم سے منسلک کیا جائے گا جس سے مکہ کی ثقافتی اور تاریخی میراث بھی نمایاں ہوگی۔

اس پلیٹ فارم کا مقصد مکہ کے رہائشیوں، محققین اور مواد تخلیق کرنے والوں کو ایک جگہ لانا ہے جہاں انھیں تعلیمی اور تخلیقی مقاصد کیلئےمصدقہ معلومات اور تصاویر دستیاب ہوں گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں جلد اضافہ خارج از امکان نہیں‘

Next Post

لوک بھون میں گجرات اور مہاراشٹر کا یومِ تاسیس منایا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
لوک بھون میں گجرات اور مہاراشٹر کا یومِ تاسیس منایا گیا

لوک بھون میں گجرات اور مہاراشٹر کا یومِ تاسیس منایا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.