بانڈی پورہ//
بانڈی پورہ پولیس نے ہفتہ کو کہا کہ اس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک فرضی سم کارڈ گر:وہ کا پردہ فاش کیا ہے جبکہ جعلی دستاویزات بنا کر جعلی سم کارڈ جاری کرنے کے الزام میں ایک شخص کو بھی گرفتار کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق، بانڈی پورہ پولیس کو قابل اعتماد ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کچھ پی او ایس ایجنٹس اپنے ذاتی مفادات کے لیے سم کارڈ حاصل کرنے کے لیے جعلی دستاویزات بنا کر لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں اور ایسے سم کارڈوں کو مجرمانہ کارروائیوں کے لیے فروخت کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں ترجمان نے کہا کہ ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر۱۰۹/۲۰۲۲ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ بانڈی پورہ میں درج کیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ دوران تفتیش ایک شخص کی شناخت پرویز احمد گنی ولد غ محمد گنی سکنہ چیکریشی پورہ کے نام سے ہوئی جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے کہا’’ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ مذکورہ ملزم نے جعلی اور فرضی دستاویزات، بینک پاس بک کا استعمال کرتے ہوئے جعلی تفصیلات پر بہت سے سم کارڈ جاری کیے ہیں اور اپنی تصویر بھی استعمال کی ہے‘‘۔