جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اپوزیشن نے خلیجی جنگ کے اثرات پر حکومت کو خبردار کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-25
in قومی خبریں
A A
پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی، 24 مارچ (یو این آئی) اپوزیشن نے لوک سبھا میں کہا کہ خلیجی جنگ کے اثرات کے باعث ملک میں ایندھن، غذائی اجناس اور ادویات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر حکومت کو اپنی حکمت عملی واضح کرنی چاہئے۔
کانگریس کے منیش تیواری نے ’’مالیاتی بل 2026‘‘ پر بحث کے دوسرے دن کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ جن اندازوں کی بنیاد پر یہ بجٹ اور مالیاتی بل تیار کیا گیا ہے وہ حقیقت پسندانہ نہیں لگتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی ایشیا کے بحران پر اپنی تقریر میں یہ نہیں بتایا کہ ملک کو آنے والے ممکنہ بحران کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن واضح کریں کہ خلیجی جنگ کا تیل، غذائی اشیاء اور ادویات کی قیمتوں پر کیا اثر پڑے گا۔ انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ مغربی بنگال انتخابات کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ حکومت بازار سے جو قرض لے رہی ہے کیا وہ صرف سود کی ادائیگی کے لئے ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ بارہ برسوں میں حکومت کا قرض اور ذمہ داریاں تین گنا بڑھ گئی ہیں، اس لئے یہ بجٹ مستقبل کے ہندوستان کا عکاس نہیں ہے۔
جنتا دل یونائیٹڈ کے رام پریت منڈل نے کہا کہ بہار ایک غریب ریاست ہے اور وہاں منریگا مزدوروں کو کام نہ ملنے سے ان کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 مارچ سے ہو رہی بے موسم بارش کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اور آم و لیچی کی فصل بھی تباہ ہو گئی ہے، اس لئے حکومت کو فوری معاوضہ دینا چاہئے۔
سماجوادی پارٹی کے پُشپیندر سروج نے کہا کہ ملک کی معیشت کی حالت ایسی ہو گئی ہے کہ لوگوں کو بنیادی ضروریات کے لئے قرض لینا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض وعدوں سے ترقی ممکن نہیں بلکہ زمینی حقیقت بھی نظر آنی چاہئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ خود کفیل ہندوستان(آتم نربھربھارت) کا خواب عملی طور پر کہیں نظر نہیں آتا۔ انہوں نے اُجّولا یوجنا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 14 کلو کے سلنڈر میں کم گیس مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے سے کسانوں کی حالت متاثر ہو سکتی ہے اور حکومت کی پالیسیاں کہیں اور سے چل رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت کے ’’امرت کال‘‘ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’’اندھکار کال‘‘ قرار دیا۔
انہوں نے خارجہ پالیسی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں رہے، جو سفارتی ناکامی کی علامت ہے اور حکومت امریکہ پر انحصار کر رہی ہے۔
کانگریس کے وامسی کرشنا گڈّم نے اپنے حلقہ پڈاپلے میں زرعی یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے امیروں کو بڑے پیمانے پر رعایت دی ہے جبکہ غریبوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
کانگریس کے ڈاکٹر کیرسن نام دیو نے کہا کہ ملک میں معاشی عدم مساوات بڑھ رہی ہے۔ ان کے مطابق ملک کی تقریباً 70 فیصد غریب آبادی کے پاس بہت کم اثاثے ہیں جبکہ محض 10 فیصد سرمایہ داروں کے پاس 50 سے 60 فیصد دولت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) نہیں دی جا رہی اور ان کی معاشی حالت بہتر نہیں ہے۔سماجوادی پارٹی کی ایڈوکیٹ پریا سروج نے کہا کہ عوام پر قرض کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے اور بجٹ زمینی حقیقت سے پیچھے رہ گیا ہے، جس سے عام لوگوں کی زندگی مشکل ہو گئی ہے۔ انہوں نے حکومت پر امریکہ کے دباؤ میں ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ یہ کہتا ہے کہ اس نے ہندوستان کو دیگر ممالک سے تیل خریدنے کی اجازت دی ہے تو یہ ہماری خودمختاری پر سوالیہ نشان ہے۔
کانگریس کے گر جیت سنگھ اوجلا نے کہا کہ بجٹ میں کسانوں کے لئے کوئی مؤثر انتظام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے سرحدی علاقوں کے غریبوں کے لئے خصوصی پیکیج کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں کے بچوں کے لئے تعلیمی سہولتیں ناکافی ہیں اور انہیں بہتر تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
بی جے پی کے جگدمبیکا پال نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان وہ واحد ملک ہے جو غیر ملکی کمپنیوں کو ڈیٹا سینٹر خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ان کے مطابق ٹیکس اصلاحات کے شعبے میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے اور معیشت کے مقابلے میں ٹیکس نظام میں خاطر خواہ اصلاح کی گئی ہے۔
آزاد سماج پارٹی کے چندر شیکھر نے کہا کہ حکومت معیشت کو مضبوط بتاتی ہے لیکن عوام کو ٹیکس میں کوئی راحت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ مالیاتی بل میں کمزور ہوتے روپے کو سنبھالنے کے لئے کوئی ٹھوس انتظام کیوں نہیں کیا گیا۔ انہوں نے حکومت پر بدانتظامی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندی کے وقت لوگوں کو قطاروں میں کھڑا کیا گیا اور اب رسوئی گیس کے لئے بھی عوام کو لائن میں لگنا پڑ رہا ہے۔
آزاد رکن راجیش رنجن عرف پپو یادو نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ تعلیم، صحت اور غریبوں کے لئے رہائش پر سب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بے روزگاروں کو کم از کم آٹھ ہزار روپے ماہانہ بے روزگاری الاؤنس دینے، کنٹریکٹ بنیادوں پر تقرریاں بند کرنے اور نجی شعبے میں درج فہرست ذاتوں (ایس سی)، درج فہرست قبائل (ایس ٹی) اور دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے لئے ملازمتوں میں ریزرویشن کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بڑھاپا پنشن کو دو ہزار سے بڑھا کر تین ہزار روپے کرنے کی بھی مانگ کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کل جماعتی میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گے اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی

Next Post

سرنکوٹ : مختلف مقدمات میں مفرور پانچ ملزمان گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘

سرنکوٹ : مختلف مقدمات میں مفرور پانچ ملزمان گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.