جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

امریکی رپورٹ پر بی جے پی کا راہل گاندھی پر حملہ، اسے ملک کی خود مختاری سے جڑا معاملہ قرار دے دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-19
in قومی خبریں
A A
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی، 18 مارچ (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے امریکی ادارے ‘یونائیٹڈ اسٹیٹس کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجیس فریڈم’ (یوایس سی آئی آرایف) کی رپورٹ کے حوالے سے کانگریس پارٹی اور سینئر لیڈر راہل گاندھی کو نشانے پر لیتے ہوئے اسے ہندوستان کی خود مختاری اور ہر شہری کی عزتِ نفس سے جڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔
پارٹی ترجمان گورو بھاٹیہ نے بدھ کو یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یو ایس سی آئی آر ایف کی رپورٹ پر راہل گاندھی کا ردعمل افسوسناک ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر گاندھی رپورٹ کو مکمل پڑھے بغیر ہی ہندوستان مخالف قوتوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔ بھاٹیہ نے کہا کہ کانگریس نے سوشل میڈیا پر اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی حکومت پر سوالات اٹھائے ہیں، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ مسٹر گاندھی کس بنیاد پر اس رپورٹ کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا انہوں نے اس رپورٹ کو غور سے پڑھا بھی ہے؟
مسٹر بھاٹیہ نے کہا کہ اس امریکی رپورٹ میں بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی ‘ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ’ (را) پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی ہے، جو کہ مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘رآ’ نے ملک کی سلامتی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کے کئی افسران نے ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کی ہیں۔
بھاٹیہ نے الزام لگایا کہ پاکستان ہمیشہ ہندوستان اور ‘رآ’ کی مخالفت کرتا ہے، لیکن اب راہل گاندھی بھی اسی طرح کے بیانات دے رہے ہیں جو کہ تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے اپوزیشن لیڈر کا اس طرح غیر ملکی رپورٹ کی حمایت کرنا ملک کے مفاد کے خلاف ہے۔
مسٹر بھاٹیہ نے مزید کہا کہ اس امریکی ادارے کا وائس چیئرمین (نائب صدر) پاکستانی نژاد آصف محمود ہے، جس کی وجہ سے اس ادارے اور اس کی رپورٹ کی صداقت پر سوال اٹھنا فطری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہندوستان کو کسی بھی غیر ملکی ادارے سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے اور ملک کا جمہوری نظام مضبوط ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود ایندھن کی سپلائی مستحکم، ایل پی جی کی پیداوار میں 40 فیصد اضافہ

Next Post

ریٹائرمنٹ کو اختتام نہیں بلکہ نئی ذمہ داریوں کے آغاز کے طور پر دیکھا جانا چاہیے: رادھا کرشنن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات

ریٹائرمنٹ کو اختتام نہیں بلکہ نئی ذمہ داریوں کے آغاز کے طور پر دیکھا جانا چاہیے: رادھا کرشنن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.