منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود ایندھن کی سپلائی مستحکم، ایل پی جی کی پیداوار میں 40 فیصد اضافہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-19
in قومی خبریں
A A
 ایل پی جی ذخیرہ کرنے والوں کو کارروائی کی وارننگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) حکومت نے بدھ کو واضح کیا ہے کہ ملک میں ایل پی جی کی مقامی پیداوار میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاستوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اصلاحات کے عمل کو تیز کریں اور ذخیرہ اندوزی و بلیک مارکیٹنگ کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری سجاتا شرما نے میڈیا بریفنگ میں بتایا: "ایل پی جی کی گھریلو پیداوار میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ریٹیل آؤٹ لیٹس اور پٹرول پمپوں پر وافر اسٹاک موجود ہے، اور ملک بھر میں ایل پی جی، پٹرول اور ڈیزل دستیاب ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ پائپڈ نیچرل گیس (پی این جی ) اور ٹرانسپورٹ کے لیے کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی ) کی سپلائی بھی مکمل طور پر مستحکم ہے۔
صارفین کو یقین دہانی کراتے ہوئے محترمہ شرما نے کہا کہ کسی بھی زمرے میں سپلائی متاثر نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی ) نیٹ ورک کی توسیع کے لیے ریاستوں کے تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ سی جی ڈی درخواستوں کی منظوری کے لیے ریاستی اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنائی جا رہی ہیں اور کرایوں میں کمی کے لیے 4 فیصد اضافی الاؤنس بھی فراہم کیا گیا ہے۔
وزارتِ بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے اسپیشل سکریٹری راجیش کمار سنہا نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود بحری آپریشنز متاثر نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا: "آبنائے ہرمز کے علاقے میں تمام ہندوستانی جہاز اور جہاز راں محفوظ ہیں اور کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔” گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 ہندوستانی جہاز خطے کی بندرگاہوں سے واپس آئے ہیں، اور ایل پی جی بردار جہازوں ‘شوالک’ اور ‘نندا دیوی’ سے سامان اتارنے کا کام شیڈول کے مطابق جاری ہے۔
سفارتی کوششوں کے حوالے سے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات (یواے ای ) کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے بات چیت کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور آبنائے ہرمز کے ذریعے محفوظ اور آزاد جہاز رانی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سکریٹری (خلیج) اسیم آر مہاجن نے بتایا کہ 28 فروری سے اب تک تقریباً 2.6 لاکھ مسافر ہندوستان واپس آچکے ہیں۔ یو اے ای سے پروازوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں 17 مارچ کو 70 اور بدھ کو تقریباً 75 پروازیں متوقع ہیں۔ عمان اور سعودی عرب سے بھی فضائی خدمات جاری ہیں، جبکہ قطر کی فضائی حدود جزوی طور پر کھلی ہوئی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جی ایس ٹی 2.0: ٹیکسوں میں کٹوتی، لیکن راشن کے بلوں میں کوئی نمایاں کمی نہیں

Next Post

امریکی رپورٹ پر بی جے پی کا راہل گاندھی پر حملہ، اسے ملک کی خود مختاری سے جڑا معاملہ قرار دے دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
قومی خبریں

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت
قومی خبریں

مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا
قومی خبریں

برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں
قومی خبریں

دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے وار روم کے سربراہ مقرر کیے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
قومی خبریں

گوئل نے برلن میں جرمن صنعت کے سرکردہ افراد اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی

امریکی رپورٹ پر بی جے پی کا راہل گاندھی پر حملہ، اسے ملک کی خود مختاری سے جڑا معاملہ قرار دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.