جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت نے افواج کو جدید اور عالمی معیار کا بنانے کے لیے ’ڈیفنس فورسز وژن 2047‘ جاری کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-11
in قومی خبریں
A A
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی، 10 مارچ (یو این آئی) حکومت نے مسلح افواج کو جدید، یکجا اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرکے دنیا کی اعلیٰ ترین افواج کی صف میں شامل کرنے کی طویل مدتی منصوبہ بندی کو عملی جامہ پہنانے کے لیے منگل کے روز ’ڈیفنس فورسز وژن 2047: مستقبل کے لیے تیار ہندوستانی فوجی قوت کا خاکہ‘ سے متعلق ایک جامع دستاویز جاری کی۔
ہیڈکوارٹرز انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کی جانب سے تیار کیے گئے اس دستاویز میں افواج کے درمیان ہم آہنگی (انضمام) بڑھانے، خود انحصاری کو تیز کرنے اور آنے والی دہائیوں میں ابھرنے والے سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آپریشنل صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کا اسٹریٹجک خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ساؤتھ بلاک میں یہ دستاویز جاری کیں۔
وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ یہ وژن دستاویز بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی، تکنیکی اور سیکورٹی ماحول کا مؤثر طور پر مقابلہ کرنے کے لیے مسلح افواج میں ضروری اسٹریٹجک اصلاحات، صلاحیت میں توسیع اور تنظیمی تبدیلیوں کا خاکہ پیش کرتی ہے۔
اس میں فوج کو ایک متحد، کثیر شعبہ جاتی (ملٹی ڈومین) اور چست فوجی قوت میں تبدیل کرنے کا تصور پیش کیا گیا ہے، جو بدلتے عالمی اور علاقائی منظرنامے کے درمیان دشمنوں سے نمٹنے، تنازع کے پورے دائرے میں جوابی کارروائی کرنے اور ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ کے قابل ہو۔اس وژن کا ایک اہم ستون تینوں افواج کے درمیان انضمام اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے تاکہ منصوبہ بندی، آپریشن اور صلاحیت کی ترقی میں بہتر تال میل قائم ہو سکے۔
دستاویز میں مستقبل کی جنگوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جدت، جدید ٹیکنالوجی اور جدید تربیتی ڈھانچے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے، تاکہ ایسی فوج تیار کی جا سکے جو بدلتے حالات کے مطابق خود کو ڈھال سکے۔
ایک اور اہم شعبہ ’آتم نربھرتا‘ یعنی خود انحصاری ہے، جس کے تحت ملک کی مخصوص سیکورٹی ضروریات کے مطابق مقامی ٹیکنالوجی اور حل کے فروغ اور استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ مقامی دفاعی صنعت اور تکنیکی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے سے آپریشنل تیاری میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ قومی ترقی میں بھی تعاون ملنے کی امید ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑا حملہ،جواب میں ایران کا تل ابیب پر خیبرشکن میزائلوں سے حملہ

Next Post

مغربی بنگال ووٹر لسٹ تنازعہ: سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

مغربی بنگال ووٹر لسٹ تنازعہ: سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.