سرینگر//
سرینگر کے مضافاتی علاقہ ہارون میں ایک کمسن لڑکے اور۱۷سالہ دوشیزہ نے مبینہ طور اپنے گھروں میں اپنے آپ کو پھانسی دے دی جس کے نتیجے میں لڑکی کی موت واقع ہوگئی جبکہ لڑکا ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں ہے ۔
اطلاعات کے مطابق سرینگر کے مضافاتی علاقے کوکر محلہ ہارون میں جمعے کے روز۱۷سالہ نوجوان نے پھانسی پر لٹکا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہا جس دوران اہل خانہ نے اُس کو علاج ومعالجہ کی خاطر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا جہاں پر اُس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ۱۷سالہ نوجوان کی جانب سے خود کشی کرنے کی خبر ملتے ہی ہارون کے تھید علاقے میں۱۷سالہ دوشیزہ نے بھی اپنے آپ کو پھانسی دی ، اگر چہ اُس کو بھی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔