بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 یو پی ایس سی سول سروسز امتحان:جموں کشمیر کے۱۷؍ امیدوار کامیاب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-07
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
 یو پی ایس سی سول سروسز امتحان:جموں کشمیر کے۱۷؍ امیدوار کامیاب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

۔۔۔۔۔

 

انوج اگنی ہوتری نے پہلی ‘راجیشوری سووے ایم کی دوسری  اور اکانش دھل کی تیسری پوزیشن‘وزیر اعظم کی کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

(ندائے مشرق ویب ڈیسک )

سرینگر؍۶مارچ

یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کی جانب سے جمعہ کو اعلان کردہ سول سروسز امتحان۲۰۲۵ کے نتائج کے مطابق جموں و کشمیر کے۱۷؍امیدواروں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔

دستیاب تفصیلات کے مطابق جموں سے تعلق رکھنے والے سُوَن شرما نے۱۴۸ واں رینک حاصل کیا، جبکہ سگندھا گپتا نے۲۰۷واں اور توصیف احمد گنائی نے۲۵۴واں رینک حاصل کیا۔

جموں کشمیر کے دیگر کامیاب امیدواروں میں رتیکا بھان۴۵۶‘سویاش شیوم۵۷۲‘ منیب پرّہ۵۸۱‘ غلام دین۶۶۳‘دوارکا گادھی۷۲۱‘آکاش۷۴۷‘کوہِ صفا ۷۶۳‘یاسر۸۱۱‘ ابھیشیک۸۲۰‘پنکج ۸۵۶‘محمد اعجاز۸۶۹‘اظہر۸۸۶‘سرفراز۹۳۶؍اور عرفان۹۵۷ شامل ہیں۔

ادھر اعلان کردہ سول سروسز امتحان۲۰۲۵کے نتائج کے مطابق انوج اگنی ہوتری نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔راجیشوری سووے ایم اور اکانش دھل نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انوج اگنی ہوتری ایم بی بی ایس گریجویٹ ہیں اور انہوں نے راجستھان کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز)، جودھپور سے بیچلر آف میڈیسن اینڈ بیچلر آف سرجری(ایم بی بی ایس )کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے امتحان میں میڈیکل سائنس کو اپنا اختیاری مضمون منتخب کیا تھا۔

راجیشوری سووے ایم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے انا یونیورسٹی، چنئی سے الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرنگ میں بیچلر آف انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے اور امتحان میں سوشیالوجی کو اختیاری مضمون کے طور پر منتخب کیا تھا۔

اسی طرح اکانش دھل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وہ یونیورسٹی آف دہلی سے بیچلر آف کامرس گریجویٹ ہیں اور انہوں نے کامرس اینڈ اکاؤنٹنسی کو اپنا اختیاری مضمون رکھا تھا۔

امتحان میں کامیاب ہونے والے ٹاپ پانچ امیدواروں میں ایک خاتون اور چار مرد امیدوار شامل ہیں۔ راگھو جھنجھن والا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ ایشان بھٹناغر پانچویں نمبر پر رہے۔

جھنجھن والا نے یونیورسٹی آف دہلی سے معاشیات میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی ہے اور انہوں نے معاشیات کو اختیاری مضمون کے طور پر منتخب کیا تھا۔

ایشان بھٹناغر نے نیشنل لا یونیورسٹی، دہلی سے بی اے ایل ایل بی (آنرز) کی ڈگری حاصل کی ہے اور امتحان میں سوشیالوجی کو اختیاری مضمون کے طور پر منتخب کیا تھا۔نتائج کے مطابق ٹاپ۲۵؍امیدواروں میں۱۱خواتین اور۱۴مرد امیدوار شامل ہیں۔

کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر۹۵۸ امیدواروں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے‘جن میں۶۵۹مرد اور۲۹۹خواتین شامل ہیں۔ انہیں مختلف مرکزی سول سروسز میں تقرری کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔

یو پی ایس سی ہر سال یہ امتحان تین مراحل‘ پریلمینری، مین اور انٹرویو  میں منعقد کرتا ہے جس کے ذریعے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس)، انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس) اور انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) سمیت دیگر خدمات کے لیے افسران کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

کمیشن کے بیان کے مطابق۳۴۸ امیدواروں کی سفارش عارضی طور پر کی گئی ہے۔ مرکز نے اس امتحان کے ذریعے۱۰۸۷اسامیوں کو پُر کرنے کی اطلاع دی تھی۔

دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے سول سروسز کے امتحان میں کامیابی کے ساتھ پاس ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے اور کے لیے ملک کی خدمت اور عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے سفر میں کامیابی کی تمنا کی ہے۔

سول سروسز کے امتحان کے نتائج کے اعلان کے بعد، مودی نے جمعہ کے روز ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا’’ان تمام لوگوں کو مبارک ہو جنہوں نے سول سروسز امتحان‘۲۰۲۵کامیابی سے پاس کیا ہے۔ ان کی لگن، استقامت اور محنت سے یہ اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ میں ان سب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں‘‘۔

وزیر اعظم نے امتحان میں ناکام ہونے والے امیدواروں سے کہا کہ ملک کی ترقی میں حصہ لینے کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔

وزیر اعظم نے ایک دوسری پوسٹ میں کہا، ’’جن لوگوں نے اس امتحان میں اپنے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے، میں سمجھتا ہوں کہ ان کے لیے اس طرح کے لمحات مشکل ہو سکتے ہیں۔ لیکن یہ طویل سفر کا صرف ایک مرحلہ ہے۔ مستقبل میں بہت سے مواقع ہیں‘ چاہے اگلے امتحانات ہوں یا ملک کی ترقی میں تعاون کرنے کے دوسرے طریقے ہوں۔ میں ان سب کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران میں پھنسے کشمیری طلبہ کی واپسی کی اپیل

Next Post

ایل جی سنہا کی سول سروس  امتحان کے کامیاب  امیدواروں کو مبارکباد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
ایل جی سنہا کی سول سروس   امتحان کے کامیاب   امیدواروں کو مبارکباد

ایل جی سنہا کی سول سروس  امتحان کے کامیاب  امیدواروں کو مبارکباد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.