جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایران میں پھنسے کشمیری طلبہ کی واپسی کی اپیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-07
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ایران میں پھنسے کشمیری طلباء کے والدین کی انخلا کی اپیل 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

۔۔۔۔۔۔

 

آرمینیا اور آذربائیجان کے راستے انخلا کا مطالبہ

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

ایجنسیز

سرینگر؍۶مارچ

ایران میں جاری غیر یقینی اور کشیدہ صورتحال کے درمیان وہاں زیر تعلیم طلبہ اور ان کے اہل خانہ میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ مختلف ایرانی جامعات میں زیر تعلیم طلبہ نے حکومت ہند سے اپیل کی ہے کہ انہیں پڑوسی ممالک آرمینیا اور آذربائیجان کے راستے محفوظ طریقے سے بھارت واپس لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

طلبہ نے متعلقہ حکام کو خطوط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ایران سے نکل کر ہمسایہ ممالک کی سرحدوں کے ذریعے واپسی کی اجازت دی جائے، کیونکہ کئی ایرانی شہروں میں سلامتی کی صورتحال غیر یقینی ہوتی جا رہی ہے اور مختلف علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات نے طلبہ کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔

طلبا نے بتایا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بین الاقوامی طلبہ کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنے اپنے ممالک واپس جانے پر غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایک طالب علم نے بتایا کہ ہم مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سن رہے ہیں اور صورتحال کسی بھی وقت خراب ہو سکتی ہے، اس لیے ہم حکومت ہند سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں آرمینیا یا آذربائیجان کے راستے محفوظ طریقے سے بھارت واپس لایا جائے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ یہ شہر آرمینیا کی سرحد کے قریب واقع ہے اور مقامی حکام نے انہیں بتایا ہے کہ حفاظتی خدشات کے پیش نظر سرحد کے ذریعے باہر جانے کا امکان موجود ہے۔ طلبہ کے مطابق اگر بھارتی حکومت اجازت دے تو وہ چند گھنٹوں میں آرمینیا پہنچ سکتے ہیں اور وہاں سے بھارت کے لیے پرواز لے سکتے ہیں۔

ادھر کئی طلبہ نے تہران میں بھارتی سفارت خانے کو بھی خطوط ارسال کیے ہیں اور فوری انخلا کے حوالے سے واضح حکمت عملی کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم سفارت خانے کی جانب سے فی الحال طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور مزید ہدایات تک اپنی رہائش گاہوں میں ہی رہیں۔

اس دوران آل انڈیا میڈیکل اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (ایمسا) کے نائب صدر ڈاکٹر محمد مومن خان، جو طلبہ اور اہل خانہ کے ساتھ رابطے میں ہیں، نے بتایا کہ انہوں نے نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے حکام سے بات کی ہے۔ ان کے مطابق وزارت نے فی الحال طلبہ کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے بچنے کی ہدایت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق تہران میں بھارتی سفارت خانے نے احتیاطی اقدام کے طور پر کئی طلبہ کو نسبتاً محفوظ مقامات، بشمول قم، منتقل کر دیا ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ سفارت خانہ طلبہ کو رہائش، خوراک اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے مسلسل رابطے میں بھی ہے۔

دوسری جانب جموں و کشمیر کے والدین نے حکومت ہند سے اپیل کی ہے کہ طلبہ کو پڑوسی ممالک جانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ وہاں سے اپنی مدد آپ کے تحت بھارت واپس آ سکیں۔

والدین نے کہا کہ موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور حکومت کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کی سلامتی کے لیے شدید فکر مند ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ انہیں آرمینیا یا آذربائیجان جانے کی اجازت دے تاکہ وہ بحفاظت وطن واپس آ سکیں۔

اسی طرح سری نگر کے ایک اور والد نے کہا کہ اہل خانہ اپنے بچوں کی واپسی کے تمام اخراجات خود برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے خصوصی پروازوں کا مطالبہ نہیں کر رہے، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے بچوں کو محفوظ طریقے سے پڑوسی ممالک تک جانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ وہاں سے بھارت واپس آ سکیں

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر کے ۲ہزارعمرہ زائرین پھنس کر رہ گئے

Next Post

 یو پی ایس سی سول سروسز امتحان:جموں کشمیر کے۱۷؍ امیدوار کامیاب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
 یو پی ایس سی سول سروسز امتحان:جموں کشمیر کے۱۷؍ امیدوار کامیاب

 یو پی ایس سی سول سروسز امتحان:جموں کشمیر کے۱۷؍ امیدوار کامیاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.