منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بی جے پی کی آمدنی قومی جماعتوں کی مجموعی آمدنی کا 85 فیصد: اے ڈی آر رپورٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-06
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بی جے پی کی آمدنی قومی جماعتوں کی مجموعی آمدنی کا 85 فیصد: اے ڈی آر رپورٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی؍۵مارچ

حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مالی سال 2024-25 میں 6769.14 کروڑ روپے کی آمدنی ظاہر کی ہے جو تمام قومی سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ ہے، جبکہ کانگریس تقریباً 918.28 کروڑ روپے کی آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

متعلقہ

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

یہ بات ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ڈی آر) کی ایک رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔

انتخابی کمیشن کو سیاسی جماعتوں کی جانب سے جمع کرائے گئے گوشواروں کے تجزیے پر مبنی اس رپورٹ کے مطابق چھ قومی جماعتوں‘بی جے پی، کانگریس(آئی ایس سی) سی پی آئی (ایم)، عام آدمی پارٹی(اے اے پی)‘بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)اور نیشنل پیپلز پارٹی نے مالی سال 2024-25 کے دوران مجموعی طور پر 7960.09 کروڑ روپے کی آمدنی ظاہر کی، جس میں بی جے پی کا حصہ 85.03 فیصد رہا۔

بی جے پی نے اپنی آمدنی کا تقریباً 55.76 فیصد یعنی 3774.58 کروڑ روپے خرچ کیے، جبکہ کانگریس نے 1111.94 کروڑ روپے خرچ کیے جو اس کی مجموعی آمدنی سے 21.09 فیصد (193.66 کروڑ روپے) زیادہ ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) نے اس مدت کے دوران 172.60 کروڑ روپے کی کل آمدنی ظاہر کی، جبکہ اس کے اخراجات 173.86 کروڑ روپے رہے، جو اس کی آمدنی سے 1.26 کروڑ روپے (0.73 فیصد) زیادہ ہیں۔

بہوجن سماج پارٹی کی کل آمدنی 58.58 کروڑ روپے رہی، جبکہ اس کے سالانہ اخراجات 106.30 کروڑ روپے رہے۔ اس طرح پارٹی کے اخراجات اس کی آمدنی سے 47.71 کروڑ روپے (81.45 فیصد) زیادہ رہے۔

عام آدمی پارٹی نے 39.28 کروڑ روپے کی کل آمدنی ظاہر کی اور اس کے اخراجات 36.46 کروڑ روپے رہے، یعنی پارٹی نے اپنی مجموعی آمدنی کا 92.83 فیصد خرچ کیا۔ نیشنل پیپلز پارٹی نے 2.18 کروڑ روپے کی آمدنی ظاہر کی اور اس کے اخراجات 1.19 کروڑ روپے رہے، یعنی پارٹی نے اپنی آمدنی کا 54.72 فیصد خرچ کیا۔

ان چھ قومی جماعتوں نے پورے بھارت سے مجموعی طور پر 7960.09 کروڑ روپے کی آمدنی ظاہر کی۔

کانگریس 918.28 کروڑ روپے کی آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، جو قومی جماعتوں کی مجموعی آمدنی کا 11.53 فیصد بنتی ہے، جبکہ نیشنل پیپلز پارٹی نے سب سے کم یعنی 2.18 کروڑ روپے کی آمدنی ظاہر کی جو مجموعی آمدنی کا صرف 0.02 فیصد ہے۔

سال 2023-24 اور 2024-25 کے درمیان بی جے پی کی آمدنی میں 55.95 فیصد (2428.6768 کروڑ روپے) کا اضافہ ہوا، جبکہ سی پی آئی (ایم) کی آمدنی میں معمولی اضافہ 2.96 فیصد (4.96 کروڑ روپے) ریکارڈ کیا گیا۔

اسی مدت کے دوران کانگریس کی آمدنی میں 25.05 فیصد (306.83 کروڑ روپے) کی کمی آئی، جبکہ بی ایس پی کی آمدنی میں 9.56 فیصد (6.19 کروڑ روپے) کی کمی درج کی گئی۔

عام آدمی پارٹی کی آمدنی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جو 73.20 فیصد (16.60 کروڑ روپے) رہا۔مالی سال 2024-25 میں قومی جماعتوں نے مجموعی طور پر 7960.09 کروڑ روپے کی آمدنی ظاہر کی، جس میں سے 85.08 فیصد (6772.53 کروڑ روپے) عطیات اور چندوں سے حاصل ہوئے جبکہ 14.92 فیصد (1187.56 کروڑ روپے) دیگر ذرائع سے حاصل ہوئے۔

بی جے پی کو اپنی مجموعی آمدنی کا 90.48 فیصد یعنی 6124.85 کروڑ روپے عطیات کی صورت میں ملا، جبکہ عام آدمی پارٹی کو 99.85 فیصد (39.22 کروڑ روپے) اور نیشنل پیپلز پارٹی کو 97.74 فیصد (2.14 کروڑ روپے) آمدنی چندوں کے ذریعے حاصل ہوئی۔

اس کے برعکس بہوجن سماج پارٹی نے اپنی پوری آمدنی یعنی 58.58 کروڑ روپے دیگر ذرائع سے ظاہر کی اور اسے کوئی عطیہ موصول نہیں ہوا۔ کانگریس کو 56.86 فیصد (522.13 کروڑ روپے) آمدنی عطیات سے جبکہ 43.14 فیصد (396.15 کروڑ روپے) دیگر ذرائع سے حاصل ہوئی، جبکہ سی پی آئی (ایم) کو 48.77 فیصد (84.17 کروڑ روپے) عطیات سے اور 51.23 فیصد (88.42 کروڑ روپے) دیگر ذرائع سے آمدنی حاصل ہوئی۔

قومی جماعتوں میں سب سے زیادہ عطیات حاصل کرنے والی جماعتوں میں بی جے پی (6124.85 کروڑ روپے)، کانگریس (522.13 کروڑ روپے)، سی پی آئی (ایم) (84.17 کروڑ روپے)، عام آدمی پارٹی (39.22 کروڑ روپے) اور نیشنل پیپلز پارٹی (2.14 کروڑ روپے) شامل ہیں۔

کانگریس کی جانب سے کوپن جاری کر کے جمع کی گئی رقم 350.12 کروڑ روپے رہی جو 2024-25 کے دوران اس کی کل آمدنی کا 38.12 فیصد بنتی ہے۔رپورٹ کے مطابق قومی سیاسی جماعتوں کے اخراجات میں سب سے زیادہ حصہ انتخابی اخراجات اور انتظامی و عمومی اخراجات کا ہوتا ہے۔

بی جے پی نے انتخابی و عمومی تشہیر پر 3335.36 کروڑ روپے خرچ کیے، جبکہ انتظامی اخراجات پر 323.05 کروڑ روپے صرف کیے۔

کانگریس نے انتخابی اخراجات پر 896.22 کروڑ روپے خرچ کیے جبکہ انتظامی اور عمومی اخراجات کی مد میں تقریباً 159.68 کروڑ روپے خرچ کیے۔

سی پی آئی (ایم) نے انتظامی اور عمومی اخراجات پر 78.11 کروڑ روپے جبکہ ملازمین کے اخراجات پر 51.03 کروڑ روپے خرچ کیے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر دھوکہ؍عادی ملزام گرفتار

Next Post

’ایرانی جنگی جہاز پر حملہ تشویشناک‘ جہاز اور عملہ ہمارے مہمان تھے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

2026-10-25
کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ
اہم ترین

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

2026-10-25
لیفٹیننٹ گورنر اوروزیر اعلیٰ کی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد 
اہم ترین

عمر عبداللہ کو کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کیلئے ناموں کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا

2026-10-25
ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس
اہم ترین

ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس

2026-10-25
سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں
اہم ترین

سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں

2026-10-25
ڈاکٹرفاروق کا یو این کی انسانی حقوق کمیٹی سے پی او کے کی صورتحال کی تحقیقات کا مطالبہ
اہم ترین

فاروق عبداللہ کا کارکنوں کو حقوق کے لیے ڈٹ کر لڑنے کا مشورہ، کہا ’حوصلہ دکھائیں یا مٹنے کے لیے تیار رہیں‘

2026-10-25
پونچھ راجوری اضلاع میں۱۸۰۰ سی آر پی ایف اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں
اہم ترین

جموں جیل میں تلاشی، سانبہ میں سرنگ مخالف کارروائی

2026-10-25
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

کانگریس کا عمر کابینہ میں  شامل ہونے سے انکار  ریاستی درجے کی بحالی پر اصرار

2026-10-25
Next Post
’ایرانی جنگی جہاز پر حملہ تشویشناک‘ جہاز اور عملہ ہمارے مہمان تھے‘

’ایرانی جنگی جہاز پر حملہ تشویشناک‘ جہاز اور عملہ ہمارے مہمان تھے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.