منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سنہا کی حکام کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-04
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سنہا کی حکام کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عمرعبداللہ کابیبہ میں توسیع اور رد و بدل آج

دنیا کے صرف۳ فیصد گلیشیئرز عالمی برفانی نقصان کے نصف سے زیادہ کے ذمہ دار: تحقیق

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر میں امن برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی دی
عوام اور کمیونٹی رہنماؤں سےہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور پُرسکون ماحول کو یقینی بنانے کی اپیل
(ویب ڈیسک )
سری نگر؍۳مارچ
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو پولیس اور سول انتظامیہ کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ ہائی الرٹ رہیں اور جموں و کشمیر میں امن اور سکون برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔
سنہا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا’’پولیس کنٹرول روم، کشمیر میں سینئر پولیس اور سول انتظامیہ کے حکام کی میٹنگ کی صدارت کی، تاکہ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ہائی الرٹ رہیں اور عوامی امن اور سکون کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں‘‘۔
ایل جی نے عوام اور کمیونٹی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ ہم آہنگی کو برقرار رکھیں اور ایک پُرسکون ماحول کو یقینی بنائیں۔
سنہا نے کہا’’میں شہریوں اور کمیونٹی لیڈروں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہم آہنگی کو برقرار رکھیں اور معاشرے میں سکون اور خیرسگالی کے ماحول میں اپنا کردار ادا کریں۔ امن کو محفوظ رکھنا اور معاشرے کی پیش رفت کو برقرار رکھنا ایک مشترکہ ذمہ داری ہے جو ہم میں سے ہر ایک پر یکساں طور پر عائد ہوتی ہے‘‘۔
ایل جی نے دن کے اوائل میں یہاں اعلیٰ سیکورٹی حکام کے ساتھ ایک میٹنگ میں جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ایک سرکاری ترجمان نے کہا’’لیفٹیننٹ گورنر نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں موجودہ سیکورٹی منظرنامے پر تفصیلی غور و خوض کیا‘‘۔
یہ میٹنگ کشمیر اور جموں خطے کے بعض حصوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں ہلاکت کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج کے تناظر میں منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں نالن پربھات، ڈی جی پی جموں و کشمیر؛ ایس جے ایم گیلانی، اسپیشل ڈی جی (کوآرڈینیشن)؛ آنند جین، اے ڈی جی پی آرمڈ؛ نتیش کمار، اے ڈی جی پی سی آئی ڈی؛ وی کے بردی، آئی جی پی کشمیر؛ انشُل گرگ، ڈویژنل کمشنر کشمیر؛ راجیو پانڈے، ڈی آئی جی، سی کے آر؛ اکشے لابرو، ڈپٹی کمشنر سری نگر اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔
اس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا نے منگل کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں موجودہ سیکورٹی منظرنامے پر تفصیلی غور و خوض کیا۔
لوک بھون، سری نگر میں منعقدہ میٹنگ میں لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما، جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف (جی او سی اِن سی)، ناردرن کمانڈ؛ شری نالن پربھات، ڈی جی پی، جموں و کشمیر؛ لیفٹیننٹ جنرل پرشانت سریواستو، جی او سی۱۵ویںکور اور میجر جنرل بلبیر سنگھ، ایم جی جی ایس، ناردرن کمانڈ نے شرکت کی۔
اس دوران منگل کو مسلسل دوسرے روز بھی کشمیر میں سخت پابندیاں برقرار رہیں۔
احتیاطی اقدام کے طور پر جہاں تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند رکھے گئے اور پیر کو موبائل انٹرنیٹ کی رفتار کم کر دی گئی، وہیں منگل کو بعض مقامات پر احتجاج کے پُرتشدد رخ اختیار کرنے کے بعد حکام نے کشمیر میں سکیورٹی فورسز کے قافلوں کی نقل و حرکت بھی منسوخ کر دی۔
کشیدگی سے بچنے کے لیے منگل کے روز تعینات سکیورٹی فورسز کے لیے کسی بھی قسم کی روڈ اوپننگ پارٹی تعینات نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
کشمیر ڈویژن کی انتظامیہ نے عوام سے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ایک ترجمان نے کہا’’ڈویژنل انتظامیہ کشمیر، وادی میں امن و امان برقرار رکھنے میں تمام برادریوں کے کردار کو سراہتی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر صرف مصدقہ معلومات ہی شیئر کریں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خلیجی جنگ نے ہندوستان کی توانائی کی شہ رگ کو جھنجھوڑا‘۱۰۰ڈالر فی بیرل تیل کا خطرہ

Next Post

آئی سی سی رینکنگ: اسمرتی مندھانا اور الانا کنگ دنیا کی نمبر ون کھلاڑی بن گئیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمرعبداللہ کابیبہ میں توسیع اور رد و بدل آج

2026-10-27
پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار
اہم ترین

دنیا کے صرف۳ فیصد گلیشیئرز عالمی برفانی نقصان کے نصف سے زیادہ کے ذمہ دار: تحقیق

2026-10-27
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

’کشمیر میراتھن نے یو ٹی کے عالمی کھیلوں کے تشخص کو مضبوط بنایا‘

2026-10-27
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
اہم ترین

یومِ الحاق پر بی جے پی کا جشن‘پی ڈی پی کا وعدوں اور حقوق کی بحالی پر زور

2026-10-27
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
اہم ترین

شوپیاں میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے‘ سردی میں اضافہ

2026-10-27
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

وزیر اعظم کے والد سے متعلق  کھڑگے کے بیان پر جموں  میں بی جے پی کا احتجاج

2026-10-27
پلوامہ میں دہشت گردی مخالف پولیس کارروائیاں جاری
اہم ترین

کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کی  اطلاع کے بعد تلاشی مہم شروع

2026-10-27
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

راجوری میں سڑک حادثے میں۱۶مسافر زخمی

2026-10-27
Next Post
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی

آئی سی سی رینکنگ: اسمرتی مندھانا اور الانا کنگ دنیا کی نمبر ون کھلاڑی بن گئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.