جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’یو ٹی میں رونما ہونے والی تبدیلیوں نے مجھے حد متاثر کیا‘

ڈل کے لا زوال حسن،شفاف پانی اور دلکش مناظر کا تجربہ کیا:کرشنن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-27
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’یو ٹی میں رونما ہونے والی تبدیلیوں نے مجھے حد متاثر کیا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر: نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے جمعرات کو کہا کہ جموں وکشمیر میں رونما ہونے والی انقلابی تبدیلیوں اور ڈل جھیل کے حسین نظاروں نے انہیں بے حد متاثر کیا۔
نائب صدر،جو کشمیر یونیورسٹی کی۲۱ویں تقسیم اسناد تقریب میں شرکت کے لیے گذشتہ شام سری نگر پہنچے،نے جمعرات کی صبح جھیل ڈل کی سیر کی اور اس کے دلکش قدرتی نظاروں سے محظوظ ہوئے۔
رادھا کرشنن نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا’’میں نے آج صبح سری نگر میں جھیل ڈل کی سیر کے دوران اس کے لا زوال حسن،شفاف پانی اور دلکش قدرتی مناظر کا تجربہ کیا‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’میں جموں وکشمیر میں رونما ہونے والی انقلابی تبدیلیوں، بشمول بہتر بنیادی ڈھانچے اور بہتر رابطہ سہولیات سے بے حد متاثر ہوا‘‘۔
انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نائب صدر نے کہا’’میں انتظامیہ کی ان کوششوں کو سراہتا ہوں جو ماحولیاتی سیاحت کے فروغ، قدرتی ورثے کے تحفظ اور مقامی برادریوں کے لئے روز گار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے کی جا رہی ہیں‘‘۔
نائب صدر نے کہا’’ان اقدامات نے نہ صرف سیاحت کو فروغ دیا ہے بلکہ جموں وکشمیر میں امن، تری اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔‘‘
اس دوران رادھا کرشنن کے پہلے سرکاری دورہ کشمیر کے دوران وادی میں بے مثال اور انتہائی سخت سیکورٹی انتظامات نافذ کئے گئے، جن کے تحت جھیل ڈل، کشمیر یونیورسٹی اور سرینگر کے اہم تجارتی و رہائشی علاقوں کو ہائی سیکورٹی زون میں تبدیل کر دیا گیا۔
انتظامی و سیکورٹی حکام کے مطابق یہ گزشتہ برسوں میں کسی بھی وی وی آئی پی دورے کے لیے کیے گئے سب سے سخت حفاظتی اقدامات تھے۔
ڈل جھیل میں شکارا سواری کے پیش نظر صبح سویرے ہی جھیل کے کناروں، واٹر چینلز اور بوٹ اسٹیندز پر خصوصی بریگیڈ تعینات کی گئی۔ واٹر ونگ نے گشت میں اضافہ کیا جبکہ جھیل کے اوپر جدید کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے فضائی نگرانی مسلسل کی جاتی رہی۔
ادھر کشمیر یونیورسٹی اور اس کے اردگرد کے علاقوں کو مکمل طور پر فوجی چھاؤنی کا منظر دے دیا گیا تھا۔ داخلی و خارجی راستوں پر سی آر پی ایف، ایس او جی اور پولیس کے خصوصی دستے تعینات تھے، جبکہ ہر گاڑی اور ہر فرد کی سخت چیکنگ لازمی قرار دی گئی۔ کنووکیشن ہال کے آس پاس سڑکیں سیل رکھی گئیں اور ہوسٹل و فیکلٹی بلاکس کے باہر بھی حفاظتی حصار قائم کیا گیا۔
شہری علاقوں، خصوصاً نشاط، درگاہ، گپکار، لال چوک اور یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے کے لیے خصوصی پلان نافذ کیا گیا۔ بعض مقامات پر چند گھنٹوں کے لیے ٹریفک محدود رکھا گیا جبکہ حساس مقامات پر اضافی نفری دن بھر تعینات رہی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں ملٹی لیئر سیکورٹی یقینی بنائی گئی تاکہ تمام پروگرام بنا کسی خلل کے مکمل ہو سکیں۔
حکام کے مطابق نائب صدر کے دورے کے دوران امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں رہی اور سیکورٹی گرڈ نے کہی بھی کوئی خطرہ محسوس نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتظامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ وادی میں وی وی آئی پی سکیورٹی پروٹوکول کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ بڑے پروگرام محفوظ ماحول میں منعقد ہو سکیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جے اینڈ کے ترقیاتی بجٹ پاکستان کے آئی ایم ایف بیل آؤٹ سے زیادہ‘:

Next Post

’جموں کشمیر میں دہشت گردی میں مسلسل کمی، حالات معمول پر ہیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
’جموں کشمیر میں دہشت گردی میں مسلسل کمی، حالات معمول پر ہیں‘

’جموں کشمیر میں دہشت گردی میں مسلسل کمی، حالات معمول پر ہیں‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.