جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کیرلم منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ کی مغربی بنگال کے نام کی تبدیلی کی حمایت 

’ مستقبل میں اگر جموں و کشمیر اسمبلی میں ایسا کوئی بل لایا گیا تو مرکز کو اس پر بھی وہی توجہ دینی ہوگی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-26
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کیرلم منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ کی مغربی بنگال کے نام کی تبدیلی کی حمایت 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر: جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز حکومتِ ہند سے مطالبہ کیا کہ وہ مغربی بنگال حکومت کی جانب سے ریاست کا نام تبدیل کرنے کی مانگ کو قبول کرے۔
یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب مرکزی کابینہ نے منگل کے روز ریاست کیرالہ کا نام ’کیرلم‘ کیے جانے کی تجویز کو منظوری دی، جبکہ مغربی بنگال کی ایسی ہی تجویز برسوں سے زیرِ التوا پڑی ہوئی ہے۔
سری نگر میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا،’اگر کیرالہ کے نام کی تبدیلی کو منظوری دی گئی ہے تو مغربی بنگال اسمبلی کی منشا کا بھی احترام ہونا چاہیے۔ اگر وہاں کی حکومت اور عوام یہ چاہتے ہیں تو مرکز کو بھی اس مطالبے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔‘
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ مستقبل میں اگر جموں و کشمیر اسمبلی میں ایسا کوئی بل لایا گیا تو مرکز کو اس پر بھی وہی توجہ دینی ہوگی جو دیگر ریاستوں کو دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ کیرالہ کی تجویز کو منظوری ملتے ہی وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینرجی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ریاست کی مانگ ایک طویل عرصے سے مرکزی وزارتِ داخلہ کے پاس پڑی ہے، لیکن اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔
عمر عبداللہ نے اسی پس منظر میں کہا کہ مرکز کو تمام ریاستوں کو یکساں احترام اور اہمیت دینی چاہیے۔
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر نائب صدر سی پی رادھا کرشنن کے اپنے پہلے دورۂ کشمیر پر گرمجوشی سے خیر مقدم کیا۔ نائب صدر جمعرات کو کشمیر یونیورسٹی کی۲۱ویں کانووکیشن میں شرکت کریں گے۔
عمر عبداللہ نے کہا:’طلبہ بے حد پُرجوش ہیں۔ بہت سے طلبہ اپنی ڈگریاں اور میڈلز اُن کے ہاتھوں وصول کرنے کے منتظر ہیں۔ ہم نائب صدر کا دل سے استقبال کرتے ہیں۔‘
اس سے قبل عمر عبداللہ نے رعناواری چوک میں ’بابُ السلطان العارفین‘ نامی خطاطی گیٹ کا سنگِ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ حکومت کے اُن اقدامات کا حصہ ہے جن کا مقصد شہر کے قدیم علاقوں کی خوبصورتی، ثقافتی وراثت کی بحالی اور سیاحتی کشش میں اضافہ کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس طرح کے منصوبے نہ صرف شہر کی شناخت کو مضبوط کریں گے بلکہ ڈاؤن ٹاؤن کے معاشی حالات کو بھی بہتر بنائیں گے، کیونکہ خوبصورت اور تاریخی مقامات سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔
عمر عبداللہ نے اپنی گفتگو کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کو ریاستوں کے جائز مطالبات پر غیر جانبدارانہ اور شفاف طریقے سے غور کرنا چاہیے، تاکہ وفاقی ڈھانچہ مضبوط ہو اور ریاستوں کا اعتماد بحال رہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سپریم کورٹ کے اعتراض کے بعد نےاین سی ای آر ٹی نے درسی کتاب ویب سائٹ سے ہٹا دی

Next Post

ڈی جی پی پربھات کا بڈگام میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
ڈی جی پی پربھات کا بڈگام میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

ڈی جی پی پربھات کا بڈگام میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.