جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اٹھارہ ماہ طویل آپریشن: جیشِ محمد کے ’اسرائیل گروپ‘ کے آخری تین دہشت گرد بھی ہلاک: آئی جی جموں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-24
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اٹھارہ ماہ طویل آپریشن: جیشِ محمد کے ’اسرائیل گروپ‘ کے آخری تین دہشت گرد بھی ہلاک: آئی جی جموں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

جموں: جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں سیکورٹی فورسز نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے جیشِ محمد سے وابستہ سخت گیر سات رکنی دہشت گرد گروپ، جسے ’اسرائیل گروپ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، کا مکمل طور پر صفایا کر دیا۔
    یہ کارروائی گزشتہ اٹھارہ ماہ سے جاری تھی اور اتوار کو آخری تین دہشت گردوں کی ہلاکت کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچ گئی۔
    پیر کے روز کشتواڑ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس (جموں زون) بھیم سین توتی نے بتایا کہ یہ گروپ اپریل۲۰۲۴میں دراندازی کے ذریعے ہندوستانی حدود میں داخل ہوا تھا اور اس کے بعد سے سیکورٹی فورسز کے ساتھ۱۷مختلف مواقع پر آمنے سامنے آیا۔
    آئی جی پی نے بتایا کہ گروپ کے آخری تین اراکین، جن میں اس کا خود ساختہ کمانڈر سیف اللہ بھی شامل تھا، کشتواڑ کے چہل چرو علاقے میں ایک مخصوص انٹیلی جنس ان پٹ کی بنیاد پر ہونے والے آپریشن میں مارے گئے۔
    توتی نے کہا، ’یہ گروہ انتہائی تربیت یافتہ اور خطرناک نوعیت کا تھا، جو نہ صرف سیکورٹی فورسز پر تباہ کن حملوں میں ملوث رہا بلکہ شہریوں کو بھی نشانہ بناتا رہا۔‘
    سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ گروپ اپنی کارروائیوں کی حکمت عملی، خفیہ نقل و حرکت اور جدید اسلحے کے استعمال کی وجہ سے ایجنسیاں اسے ’اسرائیل گروپ‘ کے نام سے شناخت کرتی تھیں، کیونکہ ان کی سرگرمیاں دیگر دہشت گرد گروہوں کے مقابلے میں زیادہ منظم اور مہلک تھیں۔
    توتی نے واضح کیا کہ یہ ایک بڑی کامیابی ضرور ہے مگر دہشت گردی کے خلاف مہم مزید تیزی کے ساتھ جاری رہے گی۔
    آئی جی پی جموں نے کہا،’یہ ہماری طویل مہم کا حصہ ہے۔ آنے والے وقت میں اس طرح کی مزید کامیاب کارروائیاں متوقع ہیں۔ جب تک دہشت گردی کے پورے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، ہمارا آپریشن جاری رہے گا۔‘
    پولیس، فوج اور دیگر خفیہ ایجنسیوں نے گزشتہ ڈیڑھ برس کے دوران مسلسل مشترکہ کارروائیاں جاری رکھیں، جس کے نتیجے میں گروپ کے تمام سات دہشت گرد مختلف مراحل میں مارے گئے۔ اس دوران علاقے میں مسلسل نگرانی، گھنے جنگلات میں سرچ آپریشنز اور انسانی ذرائع کی معلومات نے اہم کردار ادا کیا۔
    سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ’اسرائیل گروپ‘ کے خاتمے سے نہ صرف ڈوڈہ،کشتواڑ بیلٹ میں دہشت گردی کے ڈھانچے کو بڑا دھچکا لگا ہے بلکہ اس سے آئندہ کارروائیوں کا دائرہ مزید مضبوط ہو گا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایم ایل اے معراج ملک نظربندی کیس میں فیصلہ محفوظ 

Next Post

جموں کے نجی اسکول میں مشتبہ ڈرون برآمد، تحقیقات شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
کٹھوعہ میں پاکستانی ڈرون نظر آنے کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع

جموں کے نجی اسکول میں مشتبہ ڈرون برآمد، تحقیقات شروع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.