بڈگام، ریاسی، اننت ناگ، اُدھمپور، بارہمولہ، کولگام اور ڈوڈہ سمیت ۹؍اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کی تبدیلی
سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کے روز ایک بڑے بیوروکریٹک ردوبدل کے تحت۲۲ آئی اے ایس اور جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کیے۔ یہ احکامات مفادِ عامہ اور انتظامی ضروریات کے پیش نظر صادر کیے گئے۔
یہ تبدیلیاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی منظوری سے عمل میں آئیں۔
اشونی کمار، آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی1992) کو فنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکرٹری)، پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ مائننگ ڈیپارٹمنٹ کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔
ڈاکٹر آشیش چندر ورما، آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی 1994)، فنانشل کمشنر (اے سی ایس)، ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کو ایگریکلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری کا اضافی چارج دیا گیا ہے، جبکہ شیلندر کمار، آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی1995) کو تبادلہ کر کے فنانشل کمشنر (اے سی ایس)، فنانس ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔
ایم راجو، آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی 2005)، کمشنر/سیکرٹری، جی اے ڈی، کو ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔ آر ایلس واز، آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی) کو کمشنر/سیکرٹری، پلاننگ، ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے اور وہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری بھی ہوں گی۔
یشا مڈگل، آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی 2007) کو کمشنر/سیکرٹری، کوآپریٹوز ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری، آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی2009) کو کمشنر/سیکرٹری، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر پیوش سنگلا، آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی2012)، سیکرٹری، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو پبلک گریوینسز ڈیپارٹمنٹ کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ بابیلا رکوال، جے کے اے ایس کو کمشنر/سیکرٹری، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔
انجلی سہراوت، آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی 2013) کو مشن ڈائریکٹر، جل جیون مشن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ندھی ملک، آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی: 2013) کو انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن، جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔
اوئیس احمد، آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی2014) کو ڈائریکٹر، اسکل ڈیولپمنٹ، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹر ساگر ڈی دتاترے، آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی2014) کو ڈائریکٹر، فوڈ، سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئرز، کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔
ضلعی سطح پر، اطہر عامر اُ شفیع خان، آئی اے ایس (آر جے2016) کو ڈپٹی کمشنر، بڈگام تعینات کیا گیا ہے؛ کمار ابھیشیک، آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی2016) کو ڈپٹی کمشنر، ریاسی؛ اور آکریتی ساگر، آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی2016) کو منیجنگ ڈائریکٹر، نیشنل ہیلتھ مشن، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے، جو ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اسپیشل سیکرٹری کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گی۔
ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ، آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی2017) کو ڈپٹی کمشنر، اننت ناگ تعینات کیا گیا ہے؛ منگا شیرپا، آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی2017) کو ڈپٹی کمشنر، اُدھمپور؛ اور سید فخرالدین حمید، آئی اے ایس (اے ایم 2017) کو ڈپٹی کمشنر، بارہمولہ مقرر کیا گیا ہے۔
ہروِندر سنگھ، آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی 2019) کو ڈائریکٹر، ایمپلائمنٹ، جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے اور وہ سی ای او، مشن یوتھ اور مشن یووا کے مشن ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ شہزاد عالم، آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی2019) کو ڈپٹی کمشنر، کولگام مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کرشن لال، جے کے اے ایس کو ڈپٹی کمشنر، ڈوڈہ تعینات کیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق تمام تبادلے اور تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔










