منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میں درجہ حرارت معمول سے ۹ سے ۱۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ 

رواں ماہ ایک دہائی کا گرم ترین فروری‘سیاحتی مقامات پر بھی درجہ حرارت زیادہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-21
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وادی میں درجہ حرارت معمول سے ۹ سے ۱۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عمرعبداللہ کابیبہ میں توسیع اور رد و بدل آج

دنیا کے صرف۳ فیصد گلیشیئرز عالمی برفانی نقصان کے نصف سے زیادہ کے ذمہ دار: تحقیق

سرینگر: حکام کے مطابق کشمیر اس وقت غیر معمولی طور پر گرم موسمِ سرما کا سامنا کر رہا ہے، جہاں کئی علاقوں میں دن کا درجۂ حرارت معمول سے۹سے۱۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث رواں فروری گزشتہ تقریباً ایک دہائی کا گرم ترین مہینہ بنتا جا رہا ہے۔
گزشتہ چند روز سے تیز دھوپ کے باعث دن کا درجۂ حرارت مسلسل موسمی اوسط سے کئی ڈگری زیادہ بنا ہوا ہے۔
جمعرات کو وادی کے متعدد حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت معمول سے۹تا۱۱ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ فروری میں۲۰۱۶کے بعد سب سے زیادہ درجۂ حرارت ہے۔۲۴فروری۲۰۱۶ کو سرینگر میں 20.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
گلمرگ میں دن کا درجۂ حرارت بڑھ کر 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو معمول سے 9.9 ڈگری زیادہ ہے۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں یہ اب تک کا بلند ترین فروری درجۂ حرارت قرار دیا جا رہا ہے، جو۱۱ فروری۱۹۹۳کے ریکارڈ کے برابر ہے۔
وادی کے دیگر موسمی مراکز پر بھی دن کا درجۂ حرارت معمول سے زیادہ درج کیا گیا ہے۔
آزاد موسمی تجزیہ کار فیضان عارف نے کہا کہ وادی میں گرمی کی یہ لہر ابھی ابتدا میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’’چند درجۂ حرارت کے ریکارڈ پہلے ہی ٹوٹ چکے ہیں، لیکن یہ سلسلے کا اختتام نہیں بلکہ آغاز ہے۔ آئندہ دنوں میں مزید ریکارڈ متاثر ہو سکتے ہیں‘‘۔
عارف نے کہا کہ رواں سال کا فروری جموں و کشمیر کے گرم ترین فروری مہینوں میں شمار ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق فروری کے باقی ایام میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے کیونکہ ماہ کے اختتام تک کسی بڑی بارش یا برفباری کی پیش گوئی نہیں کی گئی۔ کشمیر میں اس وقت بارش کی۵۶فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ جموں میں یہ کمی۳۵فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق۲۷؍اور۲۸فروری کو چند مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے، تاہم مجموعی طور پر ماہ کے اختتام تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ آئندہ سات دنوں کے دوران کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اس دوران محکمہ موسمیات کے ناظم ‘ڈاکٹر مختار احمدنے جمعہ کو کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں فروری کے اختتام تک کسی بڑی بارش یا برفباری کی پیش گوئی نہیں ہے۔
احمد نے بتایا کہ۲۰سے۲۵ فروری تک موسم عمومی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔۲۶فروری کو موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، جبکہ۲۷؍اور۲۸فروری کو مطلع جزوی تا عمومی طور پر ابر آلود رہنے کے دوران چند مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔
مارچ کے پہلے ہفتے کی پیش گوئی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یکم سے ۳مارچ تک موسم عمومی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور بالائی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری ہو سکتی ہے۔۴سے۷مارچ تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کسانوں کو زرعی سرگرمیاں جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سات روز کے دوران بیشتر مقامات پر کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رواں برس۳۰ہزار سے زائد اسامیاں پُر کی جائیں گی:وزیر اعلیٰ

Next Post

بیوروکریسی میں بڑا پھیر بدل 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمرعبداللہ کابیبہ میں توسیع اور رد و بدل آج

2026-10-27
پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار
اہم ترین

دنیا کے صرف۳ فیصد گلیشیئرز عالمی برفانی نقصان کے نصف سے زیادہ کے ذمہ دار: تحقیق

2026-10-27
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

’کشمیر میراتھن نے یو ٹی کے عالمی کھیلوں کے تشخص کو مضبوط بنایا‘

2026-10-27
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
اہم ترین

یومِ الحاق پر بی جے پی کا جشن‘پی ڈی پی کا وعدوں اور حقوق کی بحالی پر زور

2026-10-27
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
اہم ترین

شوپیاں میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے‘ سردی میں اضافہ

2026-10-27
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

وزیر اعظم کے والد سے متعلق  کھڑگے کے بیان پر جموں  میں بی جے پی کا احتجاج

2026-10-27
پلوامہ میں دہشت گردی مخالف پولیس کارروائیاں جاری
اہم ترین

کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کی  اطلاع کے بعد تلاشی مہم شروع

2026-10-27
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

راجوری میں سڑک حادثے میں۱۶مسافر زخمی

2026-10-27
Next Post
بیوروکریسی میں بڑا پھیر بدل 

بیوروکریسی میں بڑا پھیر بدل 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.