جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی اور بی جے پی سچ سے بہت ڈرتے ہیں: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-20
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) کانگریس نے وزیرِاعظم نریندر مودی پر براہِ راست حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی سچ سے بہت ڈرتے ہیں، اسی لیے ان کی حقیقت ظاہر کرنے والی کئی اے آئی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹا دی گئی ہیں۔
کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے جمعرات کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مسٹر مودی اے آئی پر بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں، لیکن دراصل وہ مصنوعی ذہانت سے کانپتے ہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ‘گزشتہ 6 ہفتوں میں کانگریس کے اے آئی سے بنائے گئے 9 ویڈیوز ملک کے وزیرِاعظم، ان کی قیادت والی مرکزی حکومت اور بی جے پی کی زیرِ اقتدار ریاستی حکومتوں نے حذف کروائے ہیں۔ میں واضح کر دوں کہ یہ تمام ویڈیوز قانون کے تحت بنائے گئے تھے اور ان میں اے آئی کا وضاحتی بیان موجود تھا۔
تمام ویڈیوز کی پوری مدت کے دوران اے آئی تخلیق شدہ لکھا تھا، جو ظاہر کرتا ہے کہ ہم نے کسی کو گمراہ کرنے کی کوشش نہیں کی، لیکن بی جے پی اور خود وزیرِاعظم مودی سچ سے اس قدر ڈرتے ہیں کہ وہ سچ کی ڈرامائی پیشکش سے بھی خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ کانگریس کی ترجمان نے کہا کہ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح مسٹر مودی نے جنرل نروانے اور فوج سے یہ کہہ کر ذمہ داری سے کنارہ کشی اختیار کی۔’جو مناسب سمجھو، وہی کرو’۔ کس طرح انہوں نے قومی مفاد کو نظر انداز کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ کیا۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح مسٹر مودی، ایپسٹین کے مشورے پر امریکہ کے صدر ٹرمپ کو خوش کرنے میں لگ گئے اور پھر امریکہ کے اشارے پر روس سے تیل خریدنا بند کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح مسٹر مودی نے امریکہ کے کسانوں کو فائدہ پہنچایا اور ہندوستان کے کسانوں کے مفاد کی قربانی دے دی اور کس طرح انہوں نے صنعتکار اڈانی پر امریکہ میں کستے قانونی شکنجے سے گھبرا کر ٹرمپ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ کس طرح مسٹر مودی تین خاتون ارکانِ پارلیمنٹ سے ڈر کر ایوان چھوڑ کر چلے گئے۔ ویڈیو میں جو کچھ دکھایا گیا ہے، اس میں سے کوئی بھی بات خیالی یا غلط نہیں ہے۔ یہ وہی تمام مسائل ہیں، جن پر اپوزیشن اور پورا ملک سوال اٹھا رہا ہے اور جو ہندوستان کی پارلیمنٹ میں گونج رہے ہیں۔
کانگریس سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی چیئرپرسن نے بتایا کہ اس ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ کس طرح اے آئی ویڈیوز حذف کروائے جا رہے ہیں اور انہیں ہٹانے کا حکم بی جے پی کی زیرِ اقتدار ریاستوں۔ بہار، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر۔ کی پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھیجا گیا۔ ان میں سے کچھ اے آئی ویڈیوز کو حذف کروانے کا حکم براہِ راست ریلوے وزیر اشونی ویشنو کی وزارت سے آیا ہے اور یہی اشونی ویشنو اے آئی سمٹ کے منتظمین میں شامل ہیں، لیکن بڑے پیمانے پر ویڈیوز حذف کروانے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان میں سے زیادہ تر ویڈیوز کو حذف اور بلاک کرنے کے احکامات آئی ٹی ایکٹ 2000 کی دفعہ 69(اے) اور دفعہ 79(3)(بی) کا حوالہ دیتے ہیں۔ دفعہ 69(اے) حکومت کو کسی بھی جگہ سے کسی بھی مواد کو بغیر سماعت کے بلاک اور حذف کرنے کا اختیار دیتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ حکومتی حکم پر اسے ہٹا دیں تودفعہ 79(3)(بی) سوشل میڈیا کمپنیوں اور پلیٹ فارمز کو پوسٹ کیے گئے مواد کے لیے قانونی ذمہ داری سے بری کر دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ احکامات بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 353 (2023) اور دفعہ 356 (2023) کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہیں، جو مجرمانہ ہتکِ عزت، عوام میں خوف پیدا کرنے یا گروہوں کے درمیان نفرت بھڑکانے سے متعلق ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ جن ویڈیوز کو ہٹایا گیا، ان میں کون سی بات غلط ہے اور کن کے درمیان دشمنی پیدا ہو رہی ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کونگو میں جھڑپیں،کم از کم 50 شہری ہلاک

Next Post

مکیش امبانی کا وعدہ، کم لاگت پر جیو اے آئی خدمات فراہم کرے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
دیوالی سے شروع ہوجائےگی جیو کی 5 جی سروس: مکیش امبانی

مکیش امبانی کا وعدہ، کم لاگت پر جیو اے آئی خدمات فراہم کرے گا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.