سرینگر//
پہلگام میں جمعرات کے روز ایک یاتری حرکت قلب بند ہونے سے از جان ہواجبکہ پنجہ ترنی کے مقام پر گھوڑے سے گرنے کے باعث مقامی گھوڑے بان کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز پہلگام میں گھپا کے نزدیک ایک یاتری اچانک بے ہوش ہو کر گرپڑا۔انہوں نے بتایا کہ گر چہ مذکورہ شخص کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی طبی مرکز پہنچایا گیا لیکن وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اس سے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت۶۶سالہ کالوالا سبرامنیم ساکن آندھرا پردیش کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پنجہ ترنی کے مقام پر اُس وقت سراسیمگی کا ماحول پھیل گیا جب گھوڑے سے گرنے کے باعث مقامی گھوڑے بان کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔
متوفی کی شناخت امتیاز احمد خان ولد محمد یوسف خان ساکن چاکلی پورہ شانگس کے بطور ہوئی ہے ۔
قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی ۔