بدھ, جون 25, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میں جمعے کی سہ پہر سے موسم میں بہتری کا امکان : لوٹس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-15
in اہم ترین
A A
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنہا کی ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کی۷۵ ویں میٹنگ کی صدارت منعقد

جھلستی گرمی :درجہ حرارت ایک بار پھر ۵ء۳۵ سینٹی گریڈدرج

سرینگر//
محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ جمعے کی سہ پہر سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے ۔
لوٹس نے بتایا کہ جمعے کے روز بھی صبح کے اوقات میں بارشیں متوقع ہے ۔
جمعرات کے روز وادی کشمیر کے اکثر علاقوں میں رک رک کر بارشیں ہونے کے بیچ محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس نے کہاکہ جمعے کی سہ پہر سے موسم میں بہتری متوقع ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اس وقت مون سون ایکٹیو ہے جس وجہ سے رک رک کر بارشیں ہو رہی ہیں۔
اُن کے مطابق جمعرات کو وادی بھر میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوئی ۔
لوٹس کا مزید کہنا تھا کہ۱۵جولائی صبح کے اوقات میں بارشیں متوقع ہے اور بعد سہ پہر موسم بہتر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔وادی میں جاری بارشوں سے شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۰ء۹ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت۳ء۱۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۸ء۰ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۶ء۴ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت۶ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۵ء۱ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت۷ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۳ء۰ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۶ء۷ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت۱ء۱۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۵ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۶ء۳ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت۵ء۱۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے مطابق ریکارڈ ہوا تھا۔
دریں اثنا وادی میں جمعرات کو بھی صبح سے ہی رک رک رک بارشوں کو سلسلہ جاری رہا جس سے گرمی کا زور توٹ گیا اور لوگوں کو راحت نصیب ہوئی۔
دریں اثناناز ساز موسمی صورتحال کے پیش نظر امرناتھ یاترا کو جمعرات کے روز دونوں روٹوں پہلگام اور بالتل سے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ناساز موسمی صورتحال کے باعث پہلگام بیس کیمپ اور بالتل بیس کیمپ سے جمعرات کو یاتریوں کے کسی بھی قافلے کو پوتر گھپا کی طرف روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
ذرائع نے کہا کہ پہلگام اور بالتل روٹس پر ہنوز بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے یاترا کو عارضی طور روک دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ موسمی صورتحال میں بہتری واقع ہونے کے بعد ہی یاترا کی بحالی کے متعلق کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات سرینگر سینٹر کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ بالتل اور پہلگام روٹس پر جمعرات کو رک رک کر بارشیں متوقع ہیں۔
لوٹس نے کہا کہ مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم کی یہی صورت حال کل یعنی جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ۱۶جولائی سے موسم کی بہتری واقع ہونا شروع ہوسکتی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے کہا کہ مونسون کے دوران موسم کی پیش گوئی کرنا قدرے مشکل ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کبھی موسم میں اچانک تبدیلی واقع ہوجاتی ہے جس سے بارشیں ہوتی ہیں۔
لوٹس نے یاتریوں نے احتیاطی اقدام پر عمل کرنے کی تاکید کہ اور انہیں موسم کے متعلق اپ ڈیٹ سے مسلسل باخبر رہنے کی تلقین کی۔
قابل ذکر ہے کہ اب تک زائد از ڈیڑھ لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے ۔
۴۳دنوں پر محیط یہ یاترا؍۱۱؍اگست کو رکھشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اوڑی میں تیندوے کے حملے میں کمسن بچی زخمی

Next Post

پہلگام میں حرکت قلب بند ہونے سے یاتری فوت، گھوڑے سے گر کر شہری ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
اہم ترین

سنہا کی ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کی۷۵ ویں میٹنگ کی صدارت منعقد

2025-06-25
۸ء۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں گرمی کا زور برابر جاری 
اہم ترین

جھلستی گرمی :درجہ حرارت ایک بار پھر ۵ء۳۵ سینٹی گریڈدرج

2025-06-25
اہم ترین

راج ناتھ آج سے چین میں ہونے والی ایس سی او میٹنگ میں ملک کی نمائندگی کریں گے

2025-06-25
’سٹیٹ ہڈ کی بحالی کیلئے اگر اسمبلی کو تحلیل کرنا ہو گا تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ‘
اہم ترین

’سٹیٹ ہڈ کی بحالی کیلئے اگر اسمبلی کو تحلیل کرنا ہو گا تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ‘

2025-06-25
بائسرن حملے کے دو ماہ بعد پہگام میں سیاحوں کی آمد سے رونقیں بحال ہو رہی ہیں
اہم ترین

بائسرن حملے کے دو ماہ بعد پہگام میں سیاحوں کی آمد سے رونقیں بحال ہو رہی ہیں

2025-06-25
مہنگائی لوگوں کی محنت کی کمائی کو متاثر کر رہی ہے: پرینکا
اہم ترین

ضمنی انتخاباتـ آپ کو دو، بی جے پی، کانگریس اور ترنمول کو ایک ایک سیٹ

2025-06-24
کٹرا،سنگلدن سیکشن پر خصوصی وندے بھارت کی کامیاب آزمائش
اہم ترین

بھارتیہ ریل کٹرا سے سرینگر تک وندے بھارت میں سبزی کے مقامی پکوان پیش کریگی 

2025-06-24
’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل
اہم ترین

آپریشن سندور نے دہشت گردوں میں خوف پیدا کیا :راج ناتھ سنگھ

2025-06-24
Next Post
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد

پہلگام میں حرکت قلب بند ہونے سے یاتری فوت، گھوڑے سے گر کر شہری ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.