سرینگر/۱۷مارچ
شمالی کشمیر کے کونل عش پورہ ہندواڑہ علاقے میں سڑک کے ایک حادثے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر کو ہندواڑہ کے کونل عش پورہ گاوں میں ٹریکٹر اُلٹ جانے کی وجہ سے ڈرائیور شدید طورپر زخمی ہوا ۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی ڈرائیور کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت ارشاد احمد لون ولد محمد اکبر لون ساکن کونل عش پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر طبی اور قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی ۔
دریں اثنا جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میں دریائے چناب سے عدم شناخت لاش برآمد کی گئی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز مقامی چند افراد نے دریائے چناب میں ایک لاش دیکھی اور اس حوالے سے پولیس کو فوری طور پر مطلع کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی گئی ہے ۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔