سرینگر/۱۷مارچ
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے اجس وائلڈ لائف رینج میں جمعرات کو جنگل میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے ایک سرکاری اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ بانڈی پورہ کے رنگناڑ بلاک میں دوپہر میں آگ بھڑک اٹھی۔
حکام کی ایک ٹیم کو موقع پر بھیجا گیا ہے اور انہوں نے آگ کو علاقے میں پھیلنے سے قابو کر لیا ہے۔
دریں اثناشمالی کشمیر کے سب ضلع ہندوارہ کے راجور علاقے میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں چار رہائشی مکان اور ایک گاؤ خانہ خاکستر ہوگئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوارہ کے بہنی پورہ راجور علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ فائر ٹنڈرس نے فوری طور پر جائے واردات پر پہنچ کر آگ کو قابو میں تو کر لیا لیکن چار رہائشی مکانوں اور ایک گاؤ خانے کو خاکستر ہونے سے نہ بچا سکے ۔
مذکورہ ذرائع نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔
دریں اثنا مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے متاثرین کو مدد کرنے کی اپیل کی ہے ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے’’اس کے بعد، مزید موقع نہیں دیا جائے گا اور جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔’’ایسے ملازمین کو ۲۲ مارچ سے ۲۸ مارچ۲۰۲۲ تک (پی آر ایس پورٹل) پراپرٹی ریٹرن پر آن لائن موڈ کے ذریعے جمع کرانے کی اجازت ہوگی۔
وہ تمام ملازمین جنہوں نے اپنے آپ کو پورٹل پر رجسٹر کیا تھا لیکن اپنے پراپرٹی ریٹرن جمع نہیں کرائے تھے، اس کے علاوہ، غیر رجسٹرڈ ملازمین خود کو پورٹل پر رجسٹر کرائیں گے اور بعد ازاں مقررہ مدت کے اندر اپنی پراپرٹی ریٹرن جمع کرائیں گے۔