ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی

کی خبریں بمشکل ہی شائع ہوتی ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-18
in مقامی خبریں
A A
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر/۱۷مارچ
کشمیری صحافی اور ’کشمیر والا‘آن لائن نیوز پورٹل کے ایڈیٹر فہد شاہ پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) کے ڈوزئیر میں کہا گیا ہے کہ ان کے نیوز پورٹل میں اچھی حکمرانی اور حکومت ہند کے مثبت اپروچ کے متعلق خبریں بمشکل ہی شائع ہوتی ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ سرینگر کی طرف سے جاری اس ڈوزئیر میں موصوف صحافی پر صحافت کی آڑ میں ملک دشمن عنصر ہونے کا الزام لگایا گیا ہے ۔
ایس ایس پی سرینگر نے ڈوزئیر میں کہا ہے’’کشمیر والا آن لائن نیوز پورٹل کا سربراہ ہونے کے ناطے آپ لگاتار ایسی اسٹوریز کی تشہیرکرتے ہو جو قومی مفادات و تحفظ کے خلاف ہوتی ہیں‘‘۔
ڈوزئیر میں کہا گیا’’آپ فہد شاہ علیحدگی پسند پروپیگنڈا کے موافق ایک مخصوص بیانیے کی تشہیر کرتے ہو‘‘۔
مذکورہ پی ایس اے ڈوزئیر میں کہا گیا’’گذشتہ دو برسوں کے دوران آپ نے ملک مخالف جذبات کی تشہیر کیلئے ایک مخصوص طریقہ اپنایا ہوا ہے‘ بعض خبریں انتہائی اشتعال انگیز ہوتی ہیں‘‘۔
ڈوزئیر میں کہا گیا’’ہر شہری کو احتجاج درج کرنے کا حق ہے لیکن مذکورہ اسٹوریز سے ظاہر ہوتا ہے کہ سڑکوں پر احتجاج کرنے اور تشدد کی آئیڈیالوجی کو اکسانے کی کوشش کی گئی ہے ‘‘۔
فہدشاہ سے ڈوزئیر میں کہا گیا’’آپ پتھر بازوں اور تشدد کے دوسرے عناصر کو قانونی جواز بخشتے ہو‘‘۔
ڈوزئیر میں کہا گیا’’آپ کا طریقہ کار یہ ہے کہ ہر ماہ ایک یا دو ایسی خبریں اپنے پورٹل پر کرتے ہو جن کی بنیاد متاثر ہونے کے بیانیے پر ہوتی ہے جس سے ملک مخالف جذبات کی تشہیر ہوتی ہے ، پتھر باز، ملی ٹنٹ گلوریفائی ہوجاتے ہیں اور حلاحیدگی پسندی اور تشدد کو جواز ملتا ہے ‘‘۔
ڈوزئیر میں فہد شاہ کو صحافت کی آڑ میں ملک دشمن عنصر قرار دیتے ہوئے کہا گیا’’آپ صحافت کی آڑ میں ملک دشمن عنصر ہو اور آپ کو ہمیشہ پرنٹ اور لیکٹرانک میڈیا کے ذریعے سادہ لوح عوام کو حکومت ہند اور حکومت جموں کشمیر کے خلاف اکساتے ہوئے پایا گیا‘‘۔
فہد شاہ کے ٹویٹس کے متعلق ڈوزئیر میں کہا گیا’’آپ یونین آف انڈیا کے خلاف نفرت سے بھرے ہوئے ہواور آپ کی سوشل میڈیا ٹائم لائن کو دیکھ کر عام شخص بھی آپ کی نیت کے بارے میں فیصلہ کرسکتا ہے ‘‘۔

ڈوزئیر میں مزید کہا گیا’’آپ سدھرنے میں ناکام ہوگئے بلکہ اپنی تخریبی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہو اور آپ کا باہر رہنا جموں وکشمیر یونین ٹریٹری کے لئے خطرہ ہے ‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ فہد شاہ کو چار فروری کو گرفتار کیا گیا تھا اور پیر کے روز ان پر پی ایس اے عائد کر دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وائلڈ لائف رینج اجس کے جنگل میں آگ

Next Post

بارہمولہ میں جنگجو اعانت کار گرفتاری :پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘

بارہمولہ میں جنگجو اعانت کار گرفتاری :پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.