ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 جموں و کشمیر پائیدار امن کی طرف گامزن :وزیر داخلہ

’دفعہ۳۷۰کے خاتمے کے بعد تشدد میں نمایاں کمی آئی ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-17
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
 جموں و کشمیر پائیدار امن کی طرف گامزن :وزیر داخلہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو کہا کہ جموں و کشمیر بتدریج پائیدار امن کی جانب بڑھ رہا ہے اور آرٹیکل۳۷۰کی منسوخی کے بعد تشدد کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔
دہلی پولیس کے۷۹ویں یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر، شمال مشرقی خطے اور بائیں بازو کی انتہاپسندی سے متاثرہ علاقوں میں تشدد میں۸۰فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے۔
شاہ نے کہا’’وہ دن دور نہیں جب یہ علاقے مکمل طور پر تشدد سے پاک ہوں گے۔۳۱مارچ۲۰۲۶ تک ملک سے ماؤ ازم کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا‘‘۔
شاہ نے کہا کہ گزشتہ۱۱برسوں میں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک نے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پارلیمنٹ سے منظور شدہ تین نئے فوجداری قوانین کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے تین سال کے اندر مکمل نفاذ کے بعد ملک کے کسی بھی کونے میں درج ہونے والی کوئی بھی ایف آئی آر سپریم کورٹ تک پہنچے گی، جس سے مجرموں کو سزا اور متاثرین کو انصاف ملنا یقینی ہو جائے گا۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ نئے قوانین میں بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم کے لیے ایک الگ باب شامل کیا گیا ہے۔ ای ایف آئی آر اور زیرو ایف آئی آر کو قانونی تحفظ فراہم کیا گیا ہے، معمولی جرائم کی سزا کے طور پر کمیونٹی سروس کو قانونی شکل دی گئی ہے اور ہندوستان سے باہر مقیم مفرور مجرموں کی جائیدادیں ضبط کرنے کے التزام شامل کیے گئے ہیں۔
شاہ نے کہا کہ دہلی کو دس ہزارکیمروں سے جوڑنے کے پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں۲۱۰۰کیمروں کو لائیو جوڑا جا چکا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ سیف سٹی پروجیکٹ آئندہ دنوں میں دہلی کی سکیورٹی میں کافی حد تک اضافہ کردے گا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے۳۷۵ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ دہلی پولیس اسپیشل سیل کے نئے انٹیگریٹڈ ہیڈکوارٹر کا ای۔افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے اسے ملک کا جدید ترین انسداد منشیات اور انسداد دہشت گردی مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پورے ملک کی پولیس فورسز کے لیے ایک معیار بنے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے فوجداری نظام انصاف میں اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو برسوں میں تین نئے فوجداری قوانین کے مکمل نفاذ کے بعد ایف آئی آر کے اندراج سے سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک کا وقت تین سال سے کم رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب قانون میں دہشت گردی کی واضح تعریف موجود ہے جس سے زیادہ مضبوط اور مؤثر کارروائی ممکن ہوگی۔
شاہ نے دہرایا کہ حکومت قومی سلامتی کو مضبوط بنانے اور جموں و کشمیر میں دیرپا امن و ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم کا انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو کا افتتاح ‘ اسٹارٹ اپس سے تبادلہ خیال

Next Post

مزید۱۴ سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
مزید۱۴ سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان

مزید۱۴ سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.