بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ریلوے پانچ سال میں 500 کارگو ٹرمینل تعمیر کرے گی، اب عام کوچ میں بھی صفائی کی بہتر سہولت ہوگی: ویشنو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-15
in قومی خبریں
A A
جنوبی اور شمالی کشمیر میں مجوزہ تین ریلوے منصوبوں پر مرکزی حکومت نے روک لگادی

**EDS: SCREENGRAB VIA PTI VIDEOS** Delhi: Union Railways Minister Ashwini Vaishnaw addresses a press conference regarding the state-wise Budget 2026-27, in New Delhi. (PTI Photo)(PTI02_02_2026_000460B)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 14 فروری (یواین آئی)
ریلوے مال برداری اور لاجسٹک سہولتوں کے فروغ کے لیے آئندہ پانچ برسوں میں ملک کے مختلف حصوں میں 500 کارگو ٹرمینل تعمیر کرے گی۔ ان کی منصوبہ بندی اور تعمیر پی ایم گتی شکتی پلیٹ فارم کے تحت ریاستی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کے تعاون سے کی جائے گی۔
ریلوے وزیر اشونی ویشنو نے ہفتہ کو یہاں صحافیوں کو ریلوے کی جانب سے کیے گئے دو اصلاحات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ریلوے مسافروں کو بہتر سہولت دینے کے لیے پرعزم ہے اور اسی کے تحت اس سال کے 52 ہفتوں میں 52 اصلاحات نافذ کی جائیں گی۔ ان اصلاحات کا مقصد مسافروں کو بہتر سہولت فراہم کرنا اور ریلوے کو جدید بنانا ہے۔
پہلی اصلاح کے طور پر ریلوے نے عام کوچوں میں طویل سفر کرنے والے مسافروں کو صفائی کی بہتر سہولت دینے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس کے تحت مرحلہ وار مہم چلائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں ملک بھر کی 80 ٹرینوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ ان میں ٹوائلٹ میں کچرا دان رکھے جائیں گے، مکینیکل خرابیوں کی جانچ ہوگی اور مصروف وقت میں اضافی عملہ تعینات کیا جائے گا۔
ریلوے وزیر نے بتایا کہ صفائی کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مربوط نظام نافذ کیا جائے گا۔ اس کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم ہوگا، جہاں اے آئی (مصنوعی ذہانت) پر مبنی تصاویر بھیجی جائیں گی تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ صفائی معیار کے مطابق ہوئی یا نہیں۔ اگر صفائی ناقص پائی گئی تو ذمہ دار ملازم کے خلاف کارروائی ہوگی۔ بہتر کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو ہی آگے کا ٹھیکہ دیا جائے گا۔ اس کے لیے راستہ پر مبنی ٹیمیں کام کریں گی تاکہ ہر ٹرین میں باقاعدہ نگرانی ہو اور مسافروں کو صاف ستھرا ماحول ملے۔
دوسری اصلاح کے طور پر ریلوے نے کارگو ٹرمینل میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے نے 2022 میں گتی شکتی کارگو ٹرمینل اسکیم شروع کی تھی اور گزشتہ تین برسوں میں اس کے تحت ملک کے 18 ریاستوں میں 124 کارگو ٹرمینل بنائے گئے ہیں، جن سے تقریباً 20,000 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ اب آئندہ پانچ برسوں میں 500 کارگو ٹرمینل بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس سے مال برداری میں تیزی آئے گی، صنعتوں کو فائدہ ہوگا اور ریلوے کی آمدنی میں بڑا اضافہ ہوگا۔ ریلوے کو امید ہے کہ اس سے تقریباً 30 ہزار کروڑ روپے کی اضافی آمدنی حاصل ہوگی۔
ریلوے مسافروں کو بہتر سہولت دینے اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے مسلسل اصلاحات نافذ کر رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امیت شاہ نے کرائیکل میں ایک عوامی ریلی میں راہل گاندھی کو نشانہ بنایا

Next Post

بھارت اور امریکہ میں تجارتی معاہدہ :

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

بھارت اور امریکہ میں تجارتی معاہدہ :

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.