بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہمارے حق میں ہے :گوئل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-14
in قومی خبریں
A A
امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہمارے حق میں ہے :گوئل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی /13فروری //
وزیرِ تجارت و صنعت نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت نے کئی ایسی اسکیمیں نافذ کی ہیں جن سے کروڑوں کسانوں کی زندگی بدل گئی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’حال ہی میں امریکہ کے ساتھ ہوئے تجارتی معاہدے میں ملک کے کسانوں کے مفادات کو سب سے اوپر رکھا گیا اور انہیں مکمل طور پر محفوظ بنایا گیا ہے۔‘‘
وزیرِ تجارت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس معاہدے میں ہندوستان میں گندم، چاول، باجرا، سویا میل، مکئی، جینیاتی طور پر تبدیل شدہ غذائی مصنوعات، مصالحہ جات اور آلو جیسے تمام بڑے زرعی اجناس کی منڈی کو پوری طرح محفوظ رکھا گیا ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ ہندوستان میں جینیاتی تبدیلی سے تیار کردہ غذائی فصلوں کی کاشت اور تجارت کی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس معاہدے میں سیب سمیت اہم پھل اگانے والے کسانوں کے مفادات کا بھی مکمل تحفظ کیا ہے۔ ڈیری یا پولٹری مصنوعات کے لیے بھی ہندوستان کے دروازے نہیں کھولے گئے ہیں۔
مسٹر گوئل نے کہا، ’’حقیقت یہ ہے کہ ہماری کئی مصنوعات جن میں باسمتی چاول، پھل، مصالحے، چائے اور بحری مصنوعات شامل ہیں انہیں نئے بازار ملیں گے، برآمدات بڑھیں گی اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔‘‘
کپاس کی درآمد میں چھوٹ سے متعلق تنقید پر مسٹر گوئل نے کہا، ’’ہم نے سوتی کپڑوں کی برآمد کے لیے بڑے بازار کھولے ہیں جس سے یہاں سوت کی مانگ کئی گنا بڑھ جائے گی اور کپاس اگانے والے کسانوں کو مجموعی طور پر فائدہ ہوگا۔‘‘
مسٹر گوئل نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کو ملک کے کسانوں، نوجوانوں اور ہر ہندوستانی کے لیے فائدہ مند قرار دیتے ہوئے کہا، ’’مجھے نہیں لگتا کہ راہل گاندھی نے کبھی ہمارے کسانوں کے فائدے کی فکر کی یا وہ کبھی سمجھیں گے کہ ہمارے انّ داتاؤں کے لیے کیا بہتر ہے۔‘‘
وزیرِ تجارت نے راہل گاندھی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہے جتنا بھی جھوٹ بولیں ہمارے کسانوں کو گمراہ کرنے یا ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کریں لیکن نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان ایک باوقار، خوشحال، طاقتور، خود کفیل اور ترقی یافتہ ملک بن کر رہے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی نے ریڈیو کو ’بااعتماد آواز‘ قرار دیا، ورلڈ ریڈیو ڈے پر ’من کی بات‘ کے لیے تجاویز طلب کیں

Next Post

گلا سڑا گوشت :قانون سازی لازمی ہے 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

گلا سڑا گوشت :قانون سازی لازمی ہے 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.