ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اچھن ڈمپنگ سائٹ کی  فوری بندش ممکن نہیں ہے :حکومت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-14
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اچھن ڈمپنگ سائٹ کی  فوری بندش ممکن نہیں ہے :حکومت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

جموں: سری نگر شہر کے اچھن ڈمپنگ سائٹ کے بارے میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور مقامی آبادی کی جانب سے مستقل شکایات کے پس منظر میں حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ یہ علاقہ کئی دہائیوں سے جمع شدہ کچرے کی وجہ سے صحت اور ماحولیات دونوں کے لیے تشویش کا باعث بن چکا ہے۔
سرکاری طور پر تسلیم کیا گیا ہے کہ ماضی میں بننے والا ’لیگیسی ویسٹ‘ بدبو، آلودہ پانی، اور فضائی آلودگی جیسے مسائل پیدا کر رہا ہے، جس سے مقامی آبادی سخت مشکلات کا شکار ہے۔
محکمہ نے بتایا کہ اچھن سائٹ۱۹۷۶میں سری نگر میونسپل کارپوریشن کے باقاعدہ نوٹیفائیڈ لینڈ فِل کے طور پر قائم کی گئی تھی اور اس کو فوری بند کرنا تکنیکی اور قانونی اعتبار سے ممکن نہیں، کیونکہ شہر کے لیے کہیں بھی ایسا کوئی متبادل مقام فوری طور پر دستیاب نہیں ہے جہاں نئے ٹھوس کچرے کو منتقل کیا جاسکے۔
انہوں نے بتایا کہ شکایات اور عوامی مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے اچھن لینڈ فِل کو جدید طریقوں کے تحت مرحلہ وار بند کرنے اور اس کی سائنسی بحالی کا منصوبہ شروع کیا ہے۔
اس سلسلے میں ایس ایم سی نے لیگیسی ویسٹ کی بایو مائننگ اور بایو ریمیڈیشن کا عمل شروع کر رکھا ہے، جس کے ذریعے تقریباً۱۱لاکھ میٹرک ٹن پرانے کچرے کو سائنسی بنیادوں پر صاف کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لیچیٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کی فعال نگرانی، بدبو کم کرنے کے اقدامات، ماحولیات کی مسلسل مانیٹرنگ اور گرین بفر زون کی تیاری جیسے اقدامات بھی عمل میں لائے جا رہے ہیں۔
اسمبلی کومزید بتایا گیا کہ شہر میں کسی نئے لینڈ فِل کے قیام کے لیے فی الحال مناسب سرکاری زمین دستیاب نہیں ہے۔ اسی بنا پر ضلع مجسٹریٹ سری نگر نے تمام تحصیلداروں کو نئے مقام کی تلاش کے لیے ہدایات دی ہیں تاکہ مستقبل میں متبادل جگہ کی نشاندہی ممکن ہو سکے۔
حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹھوس کچرے کے جدید نظم و نسق کے لیے سوچھ بھارت مشن اربن 2.0کے تحت انٹیگریٹڈ ویسٹ پروسیسنگ انفراسٹرکچر تیار کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد لینڈ فِل پر انحصار کم کرکے شہر کو سائنسی انداز میں صاف اور صحت بخش ماحول فراہم کرنا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پلوامہ حملہ برسی سے قبل لال چوک میں سکیورٹی فورسز کی تلاشی کارروائیاں

Next Post

اونتہ بھون صورہ میں جنگلی سوروں کی آمد سے خوف و ہراس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
اونتہ بھون صورہ میں جنگلی سوروں کی آمد سے خوف و ہراس

اونتہ بھون صورہ میں جنگلی سوروں کی آمد سے خوف و ہراس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.