بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزیراعظم آج سیوا تیرتھ اور کرتویہ بھون کمپلیکس کا کریں گے افتتاح

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-13
in قومی خبریں
A A
’ کسانوں کے مفاد پر سمجھوتہ نہیں کریںگے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی 12 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کے روزں نئے سرکاری دفاتر کے کمپلیکس ‘تیرتھ بھون کمپلیکس’ کے نام کا افتتاح کریں گے جہاں وزیر اعظم کا دفتر، قومی سلامتی کونسل سکریٹریٹ اور کابینہ سکریٹریٹ واقع ہیں جو پہلے الگ الگ عمارتوں میں تھے۔
بعد میں وزیر اعظم سیوا تیرتھ اور کرتویہ بھون-1 اور کرتویہ بھون-2 کا باضابطہ افتتاح کریں گے اور شام کو سیوا تیرتھ میں ایک جلسہ سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے جمعرات کو بتایا کہ ان عمارتوں کا افتتاح ملک کے انتظامی طرزِ حکمرانی کے ڈھانچے میں ایک انقلابی سنگ میل ہے۔ یہ ایک جدید، موثر، قابل رسائی اور شہری مرکوز نظامِ حکمرانی کی تعمیر کے لیے حکومت کے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
کئی دہائیوں تک حکومت کے متعدد اہم دفاتر اور وزارتیں سینٹرل وسٹا کے مختلف مقامات پر پھیلے ہوئے، پرانے اور بوسیدہ ڈھانچے میں کام کر رہی تھیں۔ اس بکھراؤ کی وجہ سے انتظامی خامی، باہمی رابطے میں مشکلات، بڑھتے ہوئے رکھ رکھاؤ کے اخراجات اور غیر موزوں دفتری ماحول جیسے مسائل پیدا ہوتے رہے۔ نئی عمارتوں کے کا یہ کمپلیکس ان مسائل کا حل پیش کر تا ہے، کیونکہ انتظامی امور کو جدید اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ سہولیات کے تحت یکجا کیا گیا ہے۔
سیوا تیرتھ میں وزیر اعظم کا دفتر (پی ایم او)، قومی سلامتی کونسل سکریٹریٹ اور کابینہ سکریٹریٹ قائم کیے گئے ہیں، جو اس سے قبل مختلف مقامات پر واقع تھے۔
کرتویہ بھون-1 اور 2 میں متعدد اہم وزارتیں قائم ہوں گی۔ جن میں وزارتِ خزانہ، وزارتِ دفاع، وزارتِ صحت و خاندانی بہبود، وزارتِ کارپوریٹ امور، وزارتِ تعلیم، وزارتِ ثقافت، وزارتِ قانون و انصاف، وزارتِ اطلاعات و نشریات، وزارتِ زراعت و کسان بہبود، وزارتِ کیمیکلز و کھاد اور وزارتِ قبائلی امور شامل ہیں۔
دونوں عمارتوں میں ڈیجیٹل سہولیات سے آراستہ دفاتر، منظم عوامی رابطہ زونز اور مرکزی استقبالیہ سہولیات موجود ہیں۔ یہ خصوصیات باہمی تعاون، کارکردگی، ہموار حکمرانی، بہتر عوامی رابطے اور ملازمین کی فلاح و بہبود کو فروغ دیں گی۔ 4-اسٹار( گریہا) معیار کے مطابق ڈیزائن کی گئی ان عمارتوں میں قابلِ تجدید توانائی کے نظام، پانی کے تحفظ کے اقدامات، کچرے کے مؤثر انتظام اور اعلیٰ کارکردگی والے تعمیراتی ڈھانچے شامل ہیں۔ یہ اقدامات ماحولیاتی اثرات کو نمایاں طور پر کم کرتے ہوئے انتظامی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔ عمارتوں میں جامع حفاظتی و سکیورٹی نظام بھی شامل ہیں۔ جیسے اسمارٹ رسائی کنٹرول سسٹمز، نگرانی کے جدید نیٹ ورکس اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کا جدید انفراسٹرکچر جو افسران اورآنے والوں کے لیے محفوظ اور آسان ماحول کو یقینی بناتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہند۔امریکہ تجارتی معاہدے کے خلاف پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا احتجاج

Next Post

کشمیری ،کشمیری زبان کے مجرم ؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

کشمیری ،کشمیری زبان کے مجرم ؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.