ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سول سکریٹریٹ جموں کے باہر ڈیلی ویجروں کا احتجاج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-12
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
سول سکریٹریٹ جموں کے باہر ڈیلی ویجروں کا احتجاج

JAMMU, FEB 11 (UNI): PHE daily wagers stage a protest under the banner PHE Employees United Front Jammu province outside Civil Secretariat demanding regularisation policy and release of pending wages, in Jammu on Wednesday. UNI Photo 136U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

جموں: سول سیکریٹریٹ جموں کے باہر آج ڈیلی ویجروں نے اپنے مطالبات کے حق میں زور دار احتجاجی دھرنا دیا، جس کے دوران ملازمین نے حکومت پر وعدہ خلافی کا سنگین الزام عائد کیا۔
احتجاج میں شامل ڈیلی ویجروں نے کہا کہ سرکار نے چھ ماہ کا وقت مانگا تھا، لیکن اب ایک سال گزر چکا ہے اور ان کے مستقل کرنے کے حوالے سے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کئی برسوں سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن انہیں نہ تو ملازمت میں استحکام دیا گیا اور نہ ہی اُن کے مطالبات کی جانب سنجیدگی سے توجہ دی گئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آج تک صرف یقین دہانیاں کروائی گئیں، لیکن زمینی سطح پر صورتحال جوں کی توں برقرار ہے۔
احتجاج میں شریک ایک ڈیلی ویجر نے کہا کہ ہم پچھلے کئی برسوں سے اپنے حق کی لڑائی لڑ رہے ہیں، لیکن ہر بار حکومت کی جانب سے محض جھوٹے وعدے اور طفل تسلیاں دی جاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مستقل روزگار کے بغیر ہزاروں خاندان شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور یہ صورتحال مزید برداشت کے قابل نہیں۔
ڈیلی ویجروں نے واضح طور پر دھمکی دی کہ اگر حکومت نے جلد از جلد ان کی نوکریوں کو مستقل کرنے کا اعلان نہ کیا تو احتجاجی کارروائیوں میں مزید شدت لائی جائے گی اور آئندہ دنوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے دیکھنے کو ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کا بنیادی حق ہے کہ انہیں برسوں کی خدمات کے بعد مستقل روزگار فراہم کیا جائے۔
مظاہرین نے موجودہ حکومت، خصوصاً عمر عبداللہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے انہیں بھاری منڈیٹ دے کر اقتدار میں پہنچایا، لیکن حکومت اپنے وعدوں سے انحراف کر رہی ہے اور مزدور طبقے کے مسائل کو ترجیح نہیں دے رہی۔
احتجاجی ڈیلی ویجروں نے اپنے مطالبات پر فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے مزید تاخیر کی تو اس کے اثرات سنگین ہوں گے، جس کی ذمہ داری سراسر انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بجٹ میں کچھ تو ہو گا !

Next Post

 پانی جمع ہونے کا مسئلہ‘متعدد این او سی نہ ملنے پر کئی پروجیکٹ زیر التوا  

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
 پانی جمع ہونے کا مسئلہ‘متعدد این او سی نہ ملنے پر کئی پروجیکٹ زیر التوا  

 پانی جمع ہونے کا مسئلہ‘متعدد این او سی نہ ملنے پر کئی پروجیکٹ زیر التوا  

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.